SARAI MUGHEL PEAPLES WANTS COOLEGE.14-6-2013
http://kasurupdates.com/index.php?option=com_content&view=article&id=422:2013-06-14-19-00-58&catid=6:2013-04-24-07-39-47&Itemid=5
http://kasurupdates.com/index.php?option=com_content&view=article&id=422:2013-06-14-19-00-58&catid=6:2013-04-24-07-39-47&Itemid=5
ھیسہاپیٹا گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول اور گورنمنٹ جمعہ حمیدیہ ہائی سکول،اہلیان علاقہ نے دونوں کو ڈگری کالج بنانے کی گورنمنٹ آف پاکستان سے پر زور اپیل |
جمعہ, 14 جون 2013 19:00 |
بھائی پھیرو(زین العابدین سے)سرائے مغل کے سینکڑوں دیہات کالج سے محروم ۔ پاکستان کو معرض وجود میں آ ئے ہوئے پینسٹھ سال ہو گئے۔وہی پرانی عمارت کے ساتھ گھیسہاپیٹا گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول اور گورنمنٹ جمعہ حمیدیہ ہائی سکول،اہلیان علاقہ نے دونوں کو ڈگری کالج بنانے کی گورنمنٹ آف پاکستان سے پر زور اپیل۔حلقہ پی پی 183کا مرکز تھانہ سرائے مغل بنیادی سہولتوں سے محروم۔تفصیلات کے مطابق سرائے مغل کو مرکزی حیثیت حاصل ہونے کے باوجود تمام بنیادی سہولتوں میںبوائز اور گرلز ڈگری کالج سرفہرست شامل ہے۔پاکستان کو معرض وجود میں آئے ہوئے پینسٹھ برس بیت گئے لیکن سرائے مغل تعلیمی سہولیات سے مکمل طور محروم رہا۔اور آج بھی گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول کی گھسی پٹی پرانی ہی عمارت نظر آرہی ہے۔ علاقے کے نکئی گروپ اور رانا گروپ نے باری باری کئی کئی دفعہ اقتدار کے مزے لوٹے مگر حلقہ پی پی 183کے مرکز سرائے مغل کے ساتھ سوتیلی اولاد جیساہی سلوک کیا گیا۔سوئی گیس نے بھائی پھےرو سے سرائے مغل کی طرف رخ تو کیا لیکن کوٹ عظیم الدین سے ہی روٹھ کر کوٹ سردار کاہن سنگھ چلی گئی۔تعلیم کے حوالے سے تو مڈل کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد پانچ چھ فیصد ہی طالبات اپنی تعلیم کو جاری رکھ سکتی ہیں۔طالبات کے والدین سے دریافت کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ کیا کریں ہم بھائی پھےرو اور پتوکی کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے۔گورنمنٹ آف پاکستان اگر یہی سہولت ہمیں سرائے مغل میں دے تو ہماری بچیاں بھی اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکتیں ہیں۔سرائے مغل سے وابستہ گاﺅں میں گھمن کلاں،راکہ گھمن ،جاگو کے گھمن، میاں والا،مہرانوالا،روڈے،کوٹ سردار کاہن سنگھ،سندھو کلاں،محمد پورہ،ہیت رام،بلوکی،بونگہ مالا،کٹارمل اورججہ کلاں ، جیسے درجنوں دیہات شامل ہیں۔ معز زین علاقہ ڈاکٹر محمد اقبال ،چوہدری محمد حسین اور دیگرنے محکمہ تعلیم اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے پر زور اپیل کی کہ سرائے مغل کو مرکزی حیثیت حاصل ہونے کی بنا پر یہاں گورنمنٹ بوائز اور گرلز کالج کی سہولت دی جائے تاکہ یہاں کے بسنے والوں کے گھر بھی اعلیٰ تعلیم کی روشنی سے منور ہوسکیں۔ |
No comments:
Post a Comment