ہمارے ہاں 3 مہمان آن لائن ہیں
جگاٹیکس نہ دینے پر پانچ مسلح افراد نے گولیاں مار کر دکاندار کوشدید زخمی کر دیا ۔ جگا ٹیکس کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف دکانداروں کا احتجاج |
جمعہ, 31 مئی 2013 18:17 |
بھائی پھیرو(زین العابدین سے)جگاٹیکس نہ دینے پر پانچ مسلح افراد نے گولیاں مار کر دکاندار کوشدید زخمی کر دیا ۔ جگا ٹیکس کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف دکانداروں کا احتجاج ۔ تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو کے نواحی اڈا نتھے جاگیر میں دُکاندار ذوالفقار علی اپنی دکان پر بیٹھا ہوا تھا کہ اسی اثنا ءمسلح ملزم محمد امین اپنے چار ساتھیوں کے ہمراہ آ دھمکا اور اُس سے جگا ٹیکس مانگا انکار پر اُس کے ساتھیوں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے کئی گولیاں ذوالفقار کی ٹانگ پر لگیں اور وہ شدید زخمی ہو کر بے ہوش ہو کر گر پڑا ۔ ملزم موقع سے فرار ہو گئے ۔ جبکہ ارد گرد کے دُکاندار موقع پر جمع ہو کر جگا ٹیکس کے بڑھتے ہوئے واقعات پر شدید احتجاج کرنے لگے |
No comments:
Post a Comment