Sunday, 2 June 2013

RANA AAMER JAVAID AND HIS DECEASED MOTHER.2-6-2013


http://www.kasurupdates.com/index.php?option=com_content&view=article&id=299:2013-06-02-05-42-07&catid=1:2013-04-24-07-32-47&Itemid=8

میرا ہرفعل میری ماں کی تربیت سے ہی ہے،صحافی و کالم نویس رانا عامر جاوید پی ڈی ایف چھاپیے ای میل
اتوار, 02 جون 2013 05:41
بھائی پھیرو(زین العابدین سے)میں جو کچھ بھی ہوں اپنی ماں کی دعاﺅں کی وجہ سے ہوں۔ماں کے ایک فقرے نے میری دنیا ہی بدل ڈالی ۔ان خیالات کا اظہارمعروف صحافی و کالم نویس رانا عامر جاوید نے اپنی والدہ مرحومہ کی پہلی برسی کے موقع پر ایصال ثواب کی ایک محفل کے شرکا سے خطاب کرتے کیا۔انہوں نے کہا کہ ماں کے قدموں میںجنت ہے اور ماں کی بچپن کی تربیت نے ہی اسے اس مقام تک پہنچایا۔انہوں نے بچپن کا ایک واقع سناتے کہا کہ ایک دفعہ ماں نے مجھ پوچھا کہ امیر کون ہوتا ہے۔میں نے کہا جس کے پاس دولت زیادہ ہو۔مگر ماں نے کہا ،،نہیں امیر وہ ہوتا ہے جس کے پاس احساس کی دولت ہو،،۔اسی فقرے نے میری زندگی بدل ڈالی اور میں نے احساس کی دولت کواپنا خزانہ بنا لیا۔آج میں جو،، تحریک احساس،،چلاتا ہوں اور لوگوں کو ایس ایم ایس کے ذریعے اخلاق اور رشتوں کے احساس کا درس دیتا ہوں یا اخبارات میں کالم لکھ کر سماجی معاملات پر قلم اٹھاتا ہوں تو یہ سب کچھ میری ماں کی تربیت سے ہی ہے

No comments:

Post a Comment