GASS AND ELECTRICITY THEFT IN SARAI MUGHEL 17-6-2013
سرائے مغل اور گردو نواح میں بجلی اور گیس چوری میں بے پنا اضافہ،کرپٹ مافیا بجلی اور گیس کے بوجھ کوغریب عوام ڈال رہے ہیں،شہریوں کانوٹس لینے کامطالبہ |
منگل, 18 جون 2013 10:44 |
پتوکی(ندیم رضا خاں سے)سرائے مغل اور گردو نواح میں بجلی اور گیس چوری میں بے پنا اضافہ ۔ محکمہ واپڈا اور سوئی گیس کا کرپٹ مافیا ملی بھگت سے بجلی اور گیس چوری کر کے ریوینو پورا کرنے کی خاطر بھاری بل غریب صارفین پر ڈال دیتے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق سرائے مغل اور گردو نواح کے درجنوں دیہات میں محکمہ واپڈا اور سوئی گیس کا کرپٹ عملہ عوام سے رشوت لے کر بجلی اور گیس چوری کرواتا ہے ڈائریکٹ تاریں لگا کر لوگ سر عام ٹیوب ویل ، اے سی اور ہیٹر چلاتے ہیں اور کروڑوں کی بجلی چوری کرتے ہیں۔ بعض دکانداروں نے بڑے بڑے دیپ فریزر اور فریج لگا رکھے ہیں جو چوری کی بجلی سے چلائے جاتے ہیں ۔ ان منی برف کے کار خانوں سے بننے والی برف کو بھاری قیمت پر صارفین کو بیچ کر ہزاروں روپے کمائے جاتے ہیں ۔ جبکہ بجلی چوری کے لئے یہ دکاندار محکمہ واپڈ اوالوں کی مٹھی گرم کر کے اور مفت ٹھنڈے مشروب پلا کر ان کے سینے میں ٹھنڈ پاتے ہیں ۔اسی طرح سوئی گیس کے محکمہ کے بعض کرپٹ ملازمین کی ملی بھگت سے جعلی کنکشن لگا کر گیس چوری کی جاتی ہے محکمہ کے ملازمین ڈیمانڈ نوٹس ادا کرنے والوں کو تو سالہا سال تک کنکشن مہیا نہیں کرتے جبکہ دوسری طرف رشوت دینے والوں کو راتوں رات گیس کے جعلی کنکشن لگا کر گیس چلا دی جاتی ہے دونوں محکموں کے ککھ پتی ملازم لکھ پتی بن چکے ہیں ۔ جبکہ حکومت کو کڑوروں روپے کا نقصان پہنچتا ہے کسان بورڈ سرائے مغل کے رہنماﺅںچوہدری رحمت اللہ اور محمد اقبال نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بجلی چوروں اور گیس چوروں کے خلاف کاروائی کر کے کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے والے سرکاری افسران اور چوروں کے خلاف کاروائی کریں ۔ |
No comments:
Post a Comment