Sunday, 2 June 2013

ANTI SMOKING DAI AND SARAI MUGHEL PAKISTAN 2-6-2013


ANTI SMOKING DAI AND SARAI MUGHEL PAKISTAN 2-6-2013
http://www.kasurupdates.com/index.php?option=com_content&view=article&id=295:2013-06-02-05-32-30&catid=17:2013-04-24-19-20-40&Itemid=13
سرائے مغل ۔ انسداد ِ سگریٹ نوشی کے عالمی دن پر کے موقع پر سروے ۔ پی ڈی ایف چھاپیے ای میل
اتوار, 02 جون 2013 05:23
پتوکی(ندیم رضا خاں سے)سرائے مغل اور گردو نواح کے سینکڑوں دیہات نے انسداد سگریٹ نوشی کے قوانین کی دھجیاں ۔ سگریٹ نوش پبلک مقامات بسوں ویگنوں ، ہوٹلوں اور شادی ہالوں میں سر عام سگریٹ نوشی کر کے فضا
http://studentsofpakistan.com/wp-content/uploads/2011/01/2192583744_34e0b6bee9-300x225.jpg
http://studentsofpakistan.com/wp-content/uploads/2011/01/2192583744_34e0b6bee9-300x225.jpg
پتوکی(ندیم رضا خاں سے)سرائے مغل اور گردو نواح کے سینکڑوں دیہات نے انسداد سگریٹ نوشی کے قوانین کی دھجیاں ۔ سگریٹ نوش پبلک مقامات بسوں ویگنوں ، ہوٹلوں اور شادی ہالوں میں سر عام سگریٹ نوشی کر کے فضا کو زہر آ لود کرتے ہیں ۔ دکاندار اٹھارہ سال سے کم عمر کے بچوں کو سگریٹ فروخت کر کے انہیں موت کی وادیوں میں دھکیل دیتے ہیں ۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی بنے لوگوں کے بیمار ہونے کے منتظر ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق 31 مئی کو انسداد سگریٹ نوشی کے عالمی دن کے موقع پر پریس کلب سرائے مغل کے صحافیوں نے سرائے مغل ، بلوکی ، ہلہ منیساں ، شیخم، ہنجرائے کلاں ، بیڑھ وال سمیت درجنوں دیہات کا دورہ کیا ۔ انہوں نے دیکھا کہ بسوں اور ویگنوں میں کئی سگریٹ نوش سر عام سگریٹ نوشی کر کے ملکی قوانین کی دھجیاں بکھیر رہے تھے اور دکاندار اٹھارہ سال سے کم عمر کے بچوں کو سگریٹ فروش کر کے نئی نسل کو تباہ کرنے کے موجب بن رہے تھے ۔ملکی قوانین کے مطابق یہ سب باتیں قانون کے خلا ف ہیں ۔ کیونکہ اس طرح سگریٹ نوش جہاں اپنی زندگی کے ساتھ کھیل رہا ہوتا ہے وہاں ارد گرد بیٹھے دوسرے لوگوں کی زندگیوں میں بھی خاموش زہر اُتاڑ رہا ہوتا ہے۔ صحافیوں نے ویگن میں سگریٹ پینے والے ایک نوجوان کو سگریٹ پینے سے منع کیا تو اُس نوجوان خلیل احمد نے کہا کہ میں اپنے پیسوں سے سگریٹ پی رہا ہوں کسی کو اس کی کیا تکلیف ۔تھانہ سرائے مغل کے باہر بیٹھے اٹھارہ سال سے کم عمر کا بچہ نبیل سگریٹ پی رہا تھا اُسے روکا گیا تو اُس نے کہا کہ میرا باپ روزانہ تین ڈبیاں سگریٹ پیتا ہے میں کیا دو سگریٹ بھی نہیں پی سکتا ؟سگریٹ نوشی کے خلاف قوانین کے بارے تھانہ سرائے مغل کے ایک افسر سے پوچھا گیا کیا انہوں نے آ ج تک انسداد سگریٹ نوشی کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کسی شخص کے خلاف کوئی کاروائی کی ہے ؟ تو انہوں نے کہا کہ ابھی تک کسی کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی ۔ اس سلسلے میں محکہ ہیلتھ ڈرگ انسپکٹر اور علاقہ مجسٹریٹ کے دفاتر کے ریکارڈ کو دیکھا گیا تو معلوم ہوا کہ آ ج تک پورے علاقہ سرائے مغل اور دیہات میں کسی ایک شخص کے خلاف بھی اس قانون کے تحت کوئی کاروائی نہیں ہوئی ۔ عوام کی صحت کے لئے کام کرنے والی ایک معروف این جی او الخدمت فاﺅنڈیشن کے رہنماءعبد الحفیظ اطہر ایڈووکیٹ نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سگریٹ نوشی کے قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے اور بنائے گئے قوانین کی وسیع پیمانے پر تشہیر کی جائے تاکہ سگریٹ نوشی سے تباہ ہونے والی لاکھوں زندگیوں کو بچایا جا سکے ۔

No comments:

Post a Comment