Saturday, 22 March 2014

WATER DAY 23-3-2014

http://www.nawaiwaqt.com.pk/E-Paper/Lahore/2014-03-23/page-7/detail-8



اسلام آباد (اے پی اے) سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر) حمید گل نے کہا ہے کہ بھارت کی آبی جارحیت کو نہ روکا تو پورا ملک تھر بن جائیگا، پانی کا مسئلہ آنے والے برسوں میں ہماری زندگی موت کی کیفیت اختیار کر لے گا اور اس پر ایٹمی جنگ بھی چھڑسکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ورلڈ واٹر ڈے پرمنعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مستقبل میںاپنے غیرقانونی ڈیموں کو مہلک ہتھیار کے طور پر استعمال کر سکتا ہے ہماری سیاسی قیادت نے تو لگتا ہے ملکی مفادات کو اپنی سیاست کی بھینٹ چڑھانے کا وطیرہ ہی اپنا لیا اور پچھلے 40 سال میں ایک بھی نیا ڈیم نہیں بنایاگیا اور اگر اس روش کو تبدیل نہ کیا تو جس طرح آج ہم تھرکے باسیوں کومظلوم سمجھ کر امداد دے رہے ہیں کل دنیا ہمیں بھی ایک قحط زدہ ملک محسوس کریگی اور انہوں نے کہا کہ حکمران ملکی مفادات کو نقب لگاکر بھارت سے یارانے نہ بڑھائیں۔

No comments:

Post a Comment