Thursday 30 April 2015

BHAI PHERO,PHOOL NAGAR DOUBLE MURDER(JAHAN ZULM WAHAN KHABRAIN)01-05-2015

 BHAI PHERO,PHOOL NAGAR DOUBLE MURDER(JAHAN ZULM WAHAN KHABRAIN)01-05-2015
Sugar Cane, Cotton, Rice, Wheat, Electrical Problems of Farmers in Pakistan, Latest Energy sources for Farmers of Pakistan, Environment Pollution, Water Resources,

BHAI PHERO BALLOKI PUL BRIDGE DAMAGED 30-4-2015

Wednesday 29 April 2015

BHAI PHERO PHOOL NAGAR AND PAKISTAN LAND MAFIA.29-04-2015

BHAI PHERO PHOOL NAGAR AND PAKISTAN LAND MAFIA.29-04-2015
Sugar Cane, Cotton, Rice, Wheat, Electrical Problems of Farmers in Pakistan, Latest Energy sources for Farmers of Pakistan, Environment Pollution, Water Resources,

Tuesday 28 April 2015

BHAI PHERO PHOOL NAGAR NADRA OFFICE,JAMAAT ISLAMI,KIDNAPE 28-4-2015

Monday 27 April 2015

BHAI PHERO WAPDA NEGLEGENCY.PHOOL NAGAR WAPDA 27-4-2015

Sunday 26 April 2015

WHEAT POLICY IN KASUR.26-4-2015

 WHEAT POLICY IN KASUR.26-4-2015

Sugar Cane, Cotton, Rice, Wheat, Electrical Problems of Farmers in Pakistan, Latest Energy sources for Farmers of Pakistan, Environment Pollution, Water Resources,

Friday 24 April 2015

WHEAT POLICY 2015 ..KISAN BORD 24-4-2015

Wednesday 22 April 2015

WHEAT POLICY 2015.

 WHEAT POLICY 2015.

Sugar Cane, Cotton, Rice, Wheat, Electrical Problems of Farmers in Pakistan, Latest Energy sources for Farmers of Pakistan, Environment Pollution, Water Resources,

BHAI PHERO PHOOL NAGAR WHEAT POLICY CERISES 22-4-2015

Bhai Phero,Phool Nagar Daca ,HAJJ saceem 22-4-2015

Tuesday 21 April 2015

BHAI PHRO PHOOL NAGAR DACO RAJ 21-4-2015

 BHAI PHRO PHOOL NAGAR DACO RAJ 21-4-2015

Sugar Cane, Cotton, Rice, Wheat, Electrical Problems of Farmers in Pakistan, Latest Energy sources for Farmers of Pakistan, Environment Pollution, Water Resources,

Friday 17 April 2015

BHAI PHERO PHOOL NAGAR LOAD SHREDING 17-4-2015

Sunday 12 April 2015

BHAI PHERO SP QABZA GROUP 12-4-2015 KAMONGILL

BHAI PHERO SP QABZA GROUP 12-4-2015 KAMONGILL
 http://www.paknewslive.com/category/regional
Sugar Cane, Cotton, Rice, Wheat, Electrical Problems of Farmers in Pakistan, Latest Energy sources for Farmers of Pakistan, Environment Pollution, Water Resources,

Thursday 9 April 2015

BHAI PHERO PHOOL NAGAR QABZA GROUP AND DACA .9-4-2015

Tuesday 7 April 2015

BHAI PHERO PHOOL NAGAR QABZA GROUP SP GROUP 5-4-2015

 BHAI PHERO PHOOL NAGAR QABZA GROUP 5-4-2015

Sugar Cane, Cotton, Rice, Wheat, Electrical Problems of Farmers in Pakistan, Latest Energy sources for Farmers of Pakistan, Environment Pollution, Water Resources,

KISAN CONVENTION IN LAYYA 7-4-2015

  KISAN CONVENTION IN LAYYA 7-4-2015
JAMAAT,ORG
 http://jamaat.org/ur/news_detail.php?article_id=6224

وزیراعلیٰ پنجاب کسانوں سے گندم کا ایک ایک دانہ خریدنے کا اعلان کریں ۔ سینیٹر سراج الحق کاکسان کنونشن سے خطاب

لاہور6اپریل2015ء:امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے مطالبہ کیاہے کہ کہ وزیراعلیٰ پنجاب کسانوں سے گندم کا ایک ایک دانہ خریدنے کا اعلان کریں ۔ ۔ حکمرانوں کو فرانس کے انقلاب سے عبرت پکڑنی چاہیے اور کسانوںکا استحصال نہیں کرناچاہیے ۔ فرانس میں مزدوروں کا استحصال کرنے والے کارخانہ دار وں کو بھاگنے کا بھی موقع نہیں ملا تھا ۔ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میںعوام کو گندم قطاروں میں لگ کر خریدنا پڑتی ہے جبکہ پنجاب حکومت گندم خریدنے کے لیے تیار نہیں ۔ حکومت جنوبی پنجاب میں شدید بارشوں اور ژالہ باری سے تباہ ہونے والی گندم کی فصل کا سروے کروائے اور اس سے متاثرہ کسانوں کے لیے مالی امداد ی پیکیج کا اعلان کرے۔ کسانوں کے باپ دادا بھی اسی طرح محرومیوں کاشکار رہ کر اس جہاں سے چل بسے اب انہیں اپنی آنے والی نسلوں کو محرومیوں کا شکار ہونے سے بچانے کے لیے ظالم جاگیرداروں کے خلاف اٹھنا ہوگا۔ جماعت اسلامی کے مرکزی میڈیا سیل کے مطابق وہ لیہ میں بہت بڑے کسان کنونشن سے خطاب کر رہے تھے ۔ کسان کنونشن سے امیر ضلع لیہ مبشر نعیم چوہدری ، سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری اصغر علی گجر اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر ، کسان بورڈ پاکستان کے صدر صادق خان خاکوانی ، کسان بورڈ پنجاب کے صدر خورشید خان کانجو بھی موجود تھے ۔
سراج الحق نے کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں اگر کوئی ہریالی اور خوشحالی نظر آتی ہے تو وہ کسانوں کے دم سے ہے ۔کسان دن رات محنت کر تے ہیں اور اپنا خون اور پسینہ بہاتے ہیں اور ملک کے لیے اناج پیدا کرتے ہیں لیکن جب فصل پک کر تیار ہو جاتی ہے تو حکمران اسے خریدنے کے لیے تیار نہیں ہوتے جس سے کسانوں کا بری طرح استحصال ہوتاہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت گندم کی فصل تیار ہے مگر کسان پریشان ہیں کہ اسے کہاں فروخت کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ اسی ظلم کی وجہ سے ملک ترقی نہیں کرسکا ۔ پاکستانی حکمران عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بنک بڑے مگر مچھوں کو کروڑوں اربوں روپے کے قرضے دے کر معاف کر دیتے ہیں جبکہ غریب کسانوں کو اپنی ضروریات کے لیے بنکوں سے قرض نہیں ملتا۔ سراج الحق نے کہاکہ کسان اور مزدور اپنے انتخابی رویے کو تبدیل کریں اور ان سانپوں کو دودھ نہ پلائیں جو اژدھے بن کر انہیں ڈس رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ 68 سال سے یہ طبقہ اشرافیہ قو م کی گردنوں پر سوار ہے تو اس میں ووٹ دینے والوں کا بھی قصور ہے اگر یہ لوگ انہیں ووٹ دے کر اسمبلیوں میں نہ بھیجیں تو ایسے گھمبیر حالات سے دوچار نہ ہوں ۔ سراج الحق نے کہاکہ میں خود کسان کا بیٹا ہوں اس لیے کسانوں کے مسائل سے اچھی طرح آگاہ ہوں ۔ حکمران پاکستان پر بوجھ ہیں اور ان کی وجہ سے پاکستان کی سا لمیت اور یکجہتی کو شدید خطرات کا سامناہے آج اگر بلوچستان میں نفرت کے بادل ہیں تو وہ پاکستان کے نہیں بلکہ اسلام آباد کی ظالم اشرافیہ کے خلاف ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کے اسی رویے کی وجہ سے پاکستان ایک بار پہلے بھی دولخت ہوچکاہے حکمرانوں کو ایسا رویہ بدلناہوگا۔انہوں نے کہاکہ ایسے حکمرانوں کا ٹھکانا اڈیالہ جیل ہے ۔
کسان کنونشن میں علاقے کے ہزاروں کسانوں نے شرکت کی ۔ قبل ازیں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے بہت بڑے جلوس کی صورت میں جلسہ گاہ میں لایا گیا اس موقع پر اونٹوں کی ایک قطار نے اپنی گردنیں جھکا کر اپنے معزز مہمان کو سلامی دی اور گھوڑوں نے خوشی سے رقص پیش کیا ۔ اس موقع پر کبوتروں کو بڑی تعداد میں آزاد کیا گیا ۔ کسان کنونشن سے پورے علاقے میں کسانوں کے اندر جو ش و جذبہ پایا گیاہے  KISAN CONVENTION IN LAYYA 7-4-2015
NAWAI WAQT 7-4-2015
 http://www.nawaiwaqt.com.pk/E-Paper/Lahore/2015-04-07/page-12/detail-8

لاہور(خصوصی نامہ نگار)جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے مطالبہ کیا ہے کہ کہ وزیراعلیٰ پنجاب کسانوں سے گندم کا ایک ایک دانہ خریدنے کا اعلان کریں۔ حکمرانوں کو فرانس کے انقلاب سے عبرت پکڑنی چاہیے اور کسانوںکا استحصال نہیں کرنا چاہیے۔ فرانس میں مزدوروں کا استحصال کرنے والے کارخانہ داروں کو بھاگنے کا بھی موقع نہیں ملا تھا۔ خیبرپی کے اور بلوچستان میںعوام کو  گندم قطاروں میں لگ کر خریدنا پڑتی ہے جبکہ پنجاب حکومت گندم خریدنے کے لیے تیار نہیں۔ حکومت جنوبی پنجاب میں شدید بارشوں اور ژالہ باری سے تباہ ہونے والی گندم کی فصل کا سروے کرائے اور اس سے متاثرہ کسانوں کے لیے مالی امداد ی پیکیج کا اعلان کرے۔ کسانوں کے باپ دادا بھی اسی طرح محرومیوں کا شکار رہ کر اس جہاں سے چل بسے اب انہیں اپنی آنے والی نسلوں کو محرومیوں کا شکار ہونے سے بچانے کے لیے ظالم جاگیرداروں کے خلاف اٹھنا ہوگا۔ وہ لیہ میں بڑے کسان کنونشن سے خطاب کر رہے تھے۔   انہوں نے کہاکہ اس وقت گندم کی فصل تیار ہے مگر کسان پریشان ہیں کہ اسے کہاں فروخت کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ اسی ظلم کی وجہ سے ملک ترقی نہیں کرسکا۔  انہوں نے کہا کہ بنک بڑے مگر مچھوں کو کروڑوں اربوں روپے کے قرضے دے کر معاف کر دیتے ہیں جبکہ غریب کسانوں کو اپنی ضروریات کے لیے بنکوں سے قرض نہیں ملتا۔ سراج الحق نے کہاکہ کسان اور مزدور اپنے انتخابی رویے کو تبدیل کریں اور ان سانپوں کو دودھ نہ پلائیں جو اژدھے بن کر انہیں ڈس رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمران پاکستان پر بوجھ ہیں اور ان کی وجہ سے پاکستان کی سالمیت اور یکجہتی کو شدید خطرات کا سامناہے آج اگر بلوچستان میں نفرت کے بادل ہیں تو وہ پاکستان کے نہیں بلکہ اسلام آباد کی ظالم اشرافیہ کے خلاف ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کے اسی رویے کی وجہ سے پاکستان ایک بار پہلے بھی دولخت ہوچکا ہے حکمرانوں کو ایسا رویہ بدلنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ایسے حکمرانوں کا ٹھکانا اڈیالہ جیل ہے۔

Sugar Cane, Cotton, Rice, Wheat, Electrical Problems of Farmers in Pakistan, Latest Energy sources for Farmers of Pakistan, Environment Pollution, Water Resources,

Sunday 5 April 2015

KISAN CONVENTION KHANEWAL 5-4-2015

KISAN CONVENTION KHANEWAL 5-4-2015

 KISAN CONVENTION KHANEWAL 5-4-2015
ROZNAMA PAKISTAN
 http://dailypakistan.com.pk/back-page/06-Apr-2015/210650

انقلاب قوم کا مقدر،ظالمانہ نظام کیخلاف بغاوت نہ کرنیوالے بڑے منافق ہیں ،سراج الحق

جہانیاں(آن لائن)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان میں ظالم و مظلوم کی لڑائی ہے ظالموں کے خلاف مظلوموں کو اکٹھا ہونا ہوگا،جب تک کسانوں کا راج نہیں ہوتا ملک میں خوش حالی نہیں آسکتی،اسلام آباد کے ایوانوں میں پہنچے والے نمائندے وعدے تو کرتے ہیں پورے نہیں کرتے ،انقلاب قوم کا مقدر ہے ،لوڈ شیڈنگ حکمرانوں کے بددیانت ہونے کی نشانی ہے ،مراعات یافتہ طبقوں کے کتے پلاؤ کھاتے ہیں غریب کا بچہ گندگی کے ڈھیر سے رزق تلاش کرتا ہے،ظالمانہ نظام کے خلاف بغاوت نہ کرنے والے سب سے بڑے منافق ہیں ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہارجماعت اسلامی ضلع خانیوال کے زیر اہتمام نواحی علاقہ وجھیانوالہ میں منعقدہ ’’ کسان کنونشن ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ گندم کے ایک ایک دانے پر کسان کا خون پسینہ خرچ ہوا ہے اگر حکومت نے گندم کا آخری دانہ تک نہ خریدا تو ہم لاکھوں کاشتکاروں کے ہمراہ سائیکل،اونٹوں،بیل ریڑھیوں پر نکل کر ایوانوں کا رخ کریں گے۔انہوں نے کہا 18کروڑ عوام انصاف،صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں ملک پر صرف 550لوگ قابض ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے کتے پلاؤ کھاتے ہیں جبکہ ہمارے بچے گندگی کے ڈھیر سے اپنا رزق تلاش کرتے ہیں جو اس ظالمانہ نظام کے خلاف بغاوت نہیں کرتا وہ بھی سب سے بڑا منافق ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے ایوانوں میں ایسے لوگ پہنچتے ہیں جو کہ وعدے تو کرتے ہیں لیکن پورے نہیں کرتے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک میں خراب حالات کا فائدہ ہمیشہ امریکہ و اسرائیل نے اٹھایا ،سعودی عرب کا دفاع عالم اسلام کی ذمہ داری ہے ہر مسلمان حرمین شریفین کی حفاظت کو اپنے لیے سعادت سمجھتا ہے ۔او آئی سی آخر کس مرض کی دوا ہے یمن اور سعودی عرب مصالحت کیلئے پاکستان اور ترکی کو ثالث کا کردار ادا کرنا چاہیے۔ سراج الحق
 ......................................................................................................
NAWAI WAQT 6-4-2015
 http://www.nawaiwaqt.com.pk/E-Paper/Lahore/2015-04-06/page-3/detail-24

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ جب تک پاکستان میں کسان راج نافذ نہیں ہوتا کسانوں کے مسائل حل نہیں ہوں گے، 18 کروڑ عوام کا پیٹ پالنے کے لئے اپنا خون پسینہ ایک کرنے والوں کے چہرے مرجھائے رہتے ہیں۔ اگر حکومت نے کاشتکاروں کے مطالبات تسلیم نہ کئے تو ملک بھر کے کسان و مزدور جلد اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ حکمران یہ نوبت نہ آنے دیں کہ کسان ان کے محلوں اور بنگلوں کا رخ کرلیں۔ شوگر ملز مالکان اپنی ملیں چلانا اور بچانا چاہتے ہیں تو انہیں گنے کے کاشتکاروں کو ان کی رقوم ادا کرنا ہوں گی۔ ضلع خانیوال کے علاقہ وجیانوالہ میں کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حکمران بھارت سے مقابلہ کرتے ہیں مگر بھارت نے اپنے کسانوں کو مفت بجلی مہیا کی۔ تیل، کھاد، بیج اور زرعی ادویات پر سبسڈی کے ساتھ ساتھ آسان اقساط پر قرضے دیئے جارہے ہیں جس کی وجہ سے بھارت میں فی ایکڑ پیداوار کئی گنا بڑھ گئی ہے مگر پاکستانی کسانوں کا مسلسل استحصال کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کسانوں کو ڈیزل، بجلی، کھاد، بیج، زرعی ادویات سستی دستیاب نہیں۔ پانی کا کوئی نیا ذخیرہ نہیں بنایا گیا۔ سونا اگلنے والی زمینیں پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے بنجر اور ناقابل کاشت ہورہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں سے ان کی فصلیں نہیں خریدتی اور نہ ان کی پیداوار کا مناسب معاوضہ دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی جی ایس ٹی کو نہیں مانتے۔ آئی ایم ایف کے مطالبے پورے کرنے کے لئے ظالمانہ ٹیکس لگائے جارہے ہیں۔ سراج الحق نے لاہور میں کسانوں پر لاٹھی چارج، پولیس تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کسان ظلم کے خلاف جدوجہد کے لئے تیار ہوجائیں، جماعت اسلامی ان کا ساتھ دے گی اور اقتدار میں آکر علمائ، خطیب حضرات کی تنخواہیں بھی حکومت ادا کرے گی۔ انہوں نے علمائے کرام سے درخواست کی کہ وہ قوم کو فرقہ بندی سے نکال کر لوگوں میںاتحاد و اتفاق پیدا کریں۔ دریں اثناء سراج الحق نے تبلیغی جماعت کے رہنما مولانا طارق جمیل سے تلمبہ میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کی علمی و تبلیغی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل نے کہا کہ جماعت اسلامی اور تبلیغی جماعت دونوں اسلام کی خدمت کررہی ہیں۔ انہوں نے سراج الحق کی ملک میں یکساں نظام تعلیم اور نصاب کے لئے کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنمائوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اسلامی معاشرے کی تشکیل کے لئے نوجوان نسل کو اسلامی تعلیمات کی طرف راغب کرنا ضروری ہے۔

KISAN CONVENTION KHANEWAL 5-4-2015
 KISAN CONVENTION KHANEWAL 5-4-2015
http://jamaat.org/ur/news_detail.php?article_id=6220

جب تک پاکستان میں کسان راج نافذ نہیں ہو تا کسانوں کے مسائل حل نہیں ہوں گے ۔سراج الحق

لاہور5اپریل2015ء: امیر جماعت اسلامی پاکستا ن سراج الحق نے کہاہے کہ جب تک پاکستان میں کسان راج نافذ نہیں ہو تا کسانوں کے مسائل حل نہیں ہوں گے ۔صبح و شام محنت کرنے والوں کے گھروں میں اجالا نہیں ہوتا ۔ اٹھارہ کروڑ عوام کا پیٹ پالنے کے لیے اپنا خون پسینہ ایک کرنے والوں کے چہرے مرجھا ئے رہتے ہیں ۔ حکومت کسانوں کے مسائل حل کرے اگر حکومت نے کاشتکاروں کے مطالبات تسلیم نہ کیے تو ملک بھر کے کسان و مزدور جلد اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔ حکمران یہ نوبت نہ آنے دیںکہ کسان ان کے محلوں اور بنگلوں کا رخ کر لیں ۔ حکومت کو گندم کا آخری دانہ بھی خریدنا ہوگا ۔ حکومت کہتی ہے کہ ہمارے پاس گودام نہیں ،کہیں ایسا نہ ہو کہ کسان حکمرانوں کے بنگلوں کو گندم کے گوداموں میں تبدیل کردیں ۔ شوگر ملز مالکان اپنی ملیں چلانا اور بچانا چاہتے ہیں تو انہیں گنے کے کاشتکاروں کو ان کی رقوم دا کرنا ہوں گی ۔ کسان ترقی کرے گا تو پاکستان ترقی کرے گا۔ جماعت اسلامی کے مرکزی میڈیا سیل کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوںنے ضلع خانیوال کے علاقہ وجیانوالہ میں بہت بڑے کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی پنجاب سید ڈاکٹر وسیم اختر ، کسان بورڈ پاکستان کے صدر صادق خان خاکوانی ، پنجاب کے صدر خورشید خان کانجو ، عزیر لطیف ، حافظ محمد طفیل وڑائچ اور ارسلان خان خاکوانی نے بھی خطاب کیا ۔
سراج الحق نے کہاکہ پاکستان کے حکمران بھارت سے مقابلہ کرتے ہیں مگر بھارت نے اپنے کسانوں کو مفت بجلی مہیا کی ہے ۔ انڈیا کے کسانوں کو تیل ، کھاد ، بیج اور زرعی ادویات پر سبسڈی دی جارہی ہے اور انہیں آسان اقساط پر قرضے دیے جارہے ہیں جس کی وجہ سے بھارت میں فی ایکڑ پیداوار کئی گنا بڑھ گئی ہے مگر پاکستانی کسانوں کا مسلسل استحصال کیا جارہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی کسانوں کو ڈیزل ، بجلی ، کھاد ، بیج ، زرعی ادویات سستی دستیاب نہیں ۔ 1974 ءکے بعد یہاں پانی کا کوئی نیا ذخیرہ نہیں بنایا گیا ۔ سونا اگلنے والی زمینیں پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے بنجر اور ناقابل کاشت ہورہی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کسانوں سے ان کی فصلیں نہیں خریدتی اور نہ ان کی پیداوار کا مناسب معاوضہ دیا جاتاہے جس کی وجہ سے ملک کی 80 فیصد آبادی انتہائی پریشان کن حالات سے دوچار ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم کسی جی ایس ٹی کو نہیں مانتے۔ ٹیکسوں کا نظام ظالمانہ ہے۔آئی ایم ایف کے مطالبے پورے کرنے کے لیے ظالمانہ ٹیکس لگائے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ کسان عشر دینے کے لیے تیار ہیں مگر لوگ ٹیکس صرف اس لیے نہیں دیتے کہ وہ اپنی حلال کمائی چوروں کو نہیں دینا چاہتے ۔ انہوں نے کہاکہ ان لٹیروں نے ملک کے
200 بلین ڈالر لوٹ کر بیرونی بنکوں میں جمع کروا رکھے ہیں ۔ لوگ پاکستان کے لیے اپنی جان بھی قربان کرنے کو تیار ہیں مگر حکمرانوں کی کسان دشمنی کی وجہ سے وہ پریشان ہیں ۔ حکومت کے لیے ابھی تو بہ کا دروازہ کھلا ہے بہتر ہے کہ حکمران توبہ کرلیں ورنہ انہیں عوام کے غیظ و غضب کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ مظلوم عوام ان کے محلوں اور بنگلوں کا گھیراﺅ کر لیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ جب کسان ان ظالموں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے تو حکمرانوں کو امریکہ و بھارت بھی نہیں بچاسکیں گے ۔
سراج الحق نے لاہور میں کسانوں پر لاٹھی چارج ، پولیس تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ کسان ظلم کے خلاف جدوجہد کے لیے تیار ہو جائیں ، جماعت اسلامی ان کا ساتھ دے گی ۔ انہوں نے کہاکہ یہاں مسلح دہشتگردی کیساتھ ساتھ معاشی اور سیاسی دہشتگردی بھی ہورہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ان بڑے بڑے پیٹوں کاآپریشن ہوناچاہیے جو غریبوں کا خون چوستے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اللہ نے موقع دیا، عوام نے اعتبار کیا تو جماعت اسلامی اقتدار میں آ کر علمائ، خطیب حضرات کی تنخواہیں بھی حکومت ادا کرے گی انہوں نے علمائے کرام سے درخواست کی کہ وہ قوم کو فرقہ بندی سے نکال کر لوگوں میںاتحاد و اتفاق پیدا کریں ۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کے پاس وہ الہ دین کا چراغ ہے جس کے ذریعے وہ دیکھتے ہی دیکھتے ارب پتی بن جاتے ہیں ۔ ملک میں 550 لٹیرے ہیں جو 90 فیصد قومی وسائل پر قابض ہیں ۔ قوم ان کے منحوس چہروں کو اچھی طرح پہچان چکی ہے یہ ایک دوسرے کا احتساب کرنے کی بجائے ایک دوسرے کے مفادات کا تحفظ کرتے ہیں اگر ان لٹیروں کا احتساب ہو جائے تو عوام سکھ کا سانس لیں ۔
Sugar Cane, Cotton, Rice, Wheat, Electrical Problems of Farmers in Pakistan, Latest Energy sources for Farmers of Pakistan, Environment Pollution, Water Resources,

SP QABZA GROUP AND RAZZAQ DACA 5-4-2015

Saturday 4 April 2015

JAMAAT ISLAMI RABTA MUHIM BHAI PHERO AND BHUTTO ANEVERSERY TARIQ SHA.4-4-2015

 JAMAAT ISLAMI RABTA MUHIM BHAI PHERO AND BHUTTO ANEVERSERY TARIQ SHA.4-4-2015
http://www.paknewslive.com/news-7840

Sugar Cane, Cotton, Rice, Wheat, Electrical Problems of Farmers in Pakistan, Latest Energy sources for Farmers of Pakistan, Environment Pollution, Water Resources,

Friday 3 April 2015

SIRAJUL HAQ KISAN COVENTION KHANEWAL AND LAYYA.4-4-2015

SIRAJUL HAQ  KISAN COVENTION KHANEWAL AND LAYYA.4-4-2015

PAKISTAN 4-4-2015
 http://dailypakistan.com.pk/E-Paper/Lahore/2015-04-04/page-6/detail-23

بینک گندم خریدنے کیلئے قرضہ دینے سے انکاری ہیں‘ صدر کسان بورڈ
 لاہور(کامرس رپورٹر) کسان بورڈ پاکستان کے صدر صادق خاں خاکوانی نے کسانوں کے حقوق کیلئے چلائی جانے والی ملک گیر تحریک کے سلسلے میں اپنے دفتر میں تنظیمی اجلاس کے شرکا سے خطاب کرتے کہا کہ سبزیوں ،دھان،کپاس ،گنے اور آلو کی کم قیمتیں ملنے سے زرعی معیشت کی کمر ٹوٹ چکی ہے۔اور اب گندم کے کاشتکاروں کو لوٹنے کی تیاریاں عروج پر ہیں اور آئندہ فصل کیلیے بینک گندم خریدنے کیلیے قرضہ دینے سے انکاری ہیں.تیل کی قیمتوں میں پھر بلا جواز اضافہ کرکے زرعی مشینری اور ٹیوب ویلوں پر کروڑوں روپے کا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور بے تہاشا قیمتوں کی وجہ سے ٹیوب ویل بند ہو رہے ہیں۔اوراگر حکومت نے زرعی شعبہ کو بلاسود قرضے دیکر سہارا نہ دیا تو زراعت کی تباہی یقینی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کسانوں کے اربوں روپے شوگر ملوں،آڑھتیوں اور تاجروں کی طرف واجب الادا ہیں مگرقانون نافذ کرنے والے ادارے مل مالکان کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے پر امن احتجاج کرنے والے کسانوں پر دہشت گردی کے مقدمات درج کر کے مالی دہشت گردوں کے ساتھی بن گئے ہیں،اور اب گندم کے کاشتکاروں کو لوٹنے کی تیاریاں ہو رہی ہیں ۔اگر حکومت نے کسانوں کو بلاسود قرضے فراہم کرکے زرعی معیشت کو سہارا نہ دیا تو ملک میں زراعت کی تباہی یقینی ہے۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کے مطالبات منوانے کیلئے کسان بورڈ کے زیر اہتمام کل (پانچ اپریل )خانیوال اور ایک بہت بڑ ا’’کسان کنونشن ‘‘ چھ اپریل کو لیہ میں منعقد ہوگا جس سے کسان رہنماؤں کے علاوہ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق خطاب کریں گے۔
JANG 4-4-2015

Sugar Cane, Cotton, Rice, Wheat, Electrical Problems of Farmers in Pakistan, Latest Energy sources for Farmers of Pakistan, Environment Pollution, Water Resources,