Friday 3 April 2015

SIRAJUL HAQ KISAN COVENTION KHANEWAL AND LAYYA.4-4-2015

SIRAJUL HAQ  KISAN COVENTION KHANEWAL AND LAYYA.4-4-2015

PAKISTAN 4-4-2015
 http://dailypakistan.com.pk/E-Paper/Lahore/2015-04-04/page-6/detail-23

بینک گندم خریدنے کیلئے قرضہ دینے سے انکاری ہیں‘ صدر کسان بورڈ
 لاہور(کامرس رپورٹر) کسان بورڈ پاکستان کے صدر صادق خاں خاکوانی نے کسانوں کے حقوق کیلئے چلائی جانے والی ملک گیر تحریک کے سلسلے میں اپنے دفتر میں تنظیمی اجلاس کے شرکا سے خطاب کرتے کہا کہ سبزیوں ،دھان،کپاس ،گنے اور آلو کی کم قیمتیں ملنے سے زرعی معیشت کی کمر ٹوٹ چکی ہے۔اور اب گندم کے کاشتکاروں کو لوٹنے کی تیاریاں عروج پر ہیں اور آئندہ فصل کیلیے بینک گندم خریدنے کیلیے قرضہ دینے سے انکاری ہیں.تیل کی قیمتوں میں پھر بلا جواز اضافہ کرکے زرعی مشینری اور ٹیوب ویلوں پر کروڑوں روپے کا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور بے تہاشا قیمتوں کی وجہ سے ٹیوب ویل بند ہو رہے ہیں۔اوراگر حکومت نے زرعی شعبہ کو بلاسود قرضے دیکر سہارا نہ دیا تو زراعت کی تباہی یقینی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کسانوں کے اربوں روپے شوگر ملوں،آڑھتیوں اور تاجروں کی طرف واجب الادا ہیں مگرقانون نافذ کرنے والے ادارے مل مالکان کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے پر امن احتجاج کرنے والے کسانوں پر دہشت گردی کے مقدمات درج کر کے مالی دہشت گردوں کے ساتھی بن گئے ہیں،اور اب گندم کے کاشتکاروں کو لوٹنے کی تیاریاں ہو رہی ہیں ۔اگر حکومت نے کسانوں کو بلاسود قرضے فراہم کرکے زرعی معیشت کو سہارا نہ دیا تو ملک میں زراعت کی تباہی یقینی ہے۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کے مطالبات منوانے کیلئے کسان بورڈ کے زیر اہتمام کل (پانچ اپریل )خانیوال اور ایک بہت بڑ ا’’کسان کنونشن ‘‘ چھ اپریل کو لیہ میں منعقد ہوگا جس سے کسان رہنماؤں کے علاوہ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق خطاب کریں گے۔
JANG 4-4-2015

Sugar Cane, Cotton, Rice, Wheat, Electrical Problems of Farmers in Pakistan, Latest Energy sources for Farmers of Pakistan, Environment Pollution, Water Resources,

No comments:

Post a Comment