Tuesday, 12 November 2013

ADMINSTRATION KASUR IS NOT GIVING ELECTORAL ROLLS FOR LOCAL BODIES ELECTION>JAMAT ISLAMI 12-11-02013

ADMINSTRATION KASUR IS NOT GIVING ELECTORAL ROLLS FOR LOCAL  BODIES ELECTION>JAMAT ISLAMI 12-11-02013
http://kasurupdates.com/index.php?option=com_content&view=article&id=1482:2013-11-12-14-29-25&catid=3:2013-04-24-07-39-07&Itemid=4
بلدیاتی فارموں اور نئی انتخابی فہرستوں کے حصول میں رکاوٹیں ڈال کر انتظامیہ حکمران پارٹی کو دھاندلی سے کامیاب کروانا چاہتی ہے، چوہدری مسعود ظفر پی ڈی ایف چھاپیے ای میل
منگل, 12 نومبر 2013 14:28
بھائی پھیرو(زین العابدین سے)حکمران میڈیا پر بلدیاتی الیکشن کے بارے غیر یقینی صورت پیدا کرکے اور بلدیاتی فارموں اور نئی انتخابی فہرستوں کے حصول میں رکاوٹیں ڈال کر انتظامیہ حکمران پارٹی کو دھاندلی سے کامیاب کروانا چاہتی ہے۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے ضلعی امیر چوہدری مسعود ظفر نے جماعت اسلامی کے بلدیاتی امیدواروں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے کیا انہوں نے کہا کہ حکمران پارٹی کے اشاروں پر انتظامیہ نے حلقہ بندیوں میں قانون کی دھجیاں بکھیر کر اپنی من پسند حلقہ بندیاں بنائی،ان حلقہ بندیوں کو قانون کے مطابق مشتہر کرنے کی بجائے عوام سے خفیہ رکھا گیا،گزشتہ روز امیدواروں کو فارموں کے حصول کیلیے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ضلع بھر میں فارموں کے بنڈل حکمران پارٹی کے اسمبلی ممبران کے گھروں میں پہنچا دیے گئے۔نئی حلقہ بندیوں کے مطابق نئی انتخابی فہرستوں تک عوام کی دسترس سے باہر ہیں حالانکہ ان فہرستوں کے بغیر کا غذات نامزدگی داخل کرانا نا ممکن ہے۔دوسری طرف سرکاری اشاروں پر میڈیا پروپیگنڈا کر کے الیکشن کے انعقاد کے بارے شکوک شبہات پیدا کر کے عوام کو انتخابی عمل سے دور رکھنے کیلیے افواہیں پھیلا رہا ہے۔ان حالات میں جماعت اسلامی ان انتخابات کو قوم کے ساتھ ایک فراڈ اور بھونڈا مزاق سمجھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان مشکلات اور دھاندلیوں کے باوجود جماعت اسلامی ان انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی ۔ضلع بھر میں ہمارے امیدوار انتخابات میں حصہ لیں گے اور انشا ءاللہ مہنگائی،بد امنی،لوڈ شیڈنگ اور انتظامیہ کی ریاستی دہشت گردی کے ستائے عوام حکمران پا رٹی کو شکست فاش دیں گے ۔انہوں نے ضلع قصور کی انتظامیہ اور حکمران پارٹی کو وارننگ دیتے کہا کہ دھونس اور دھاندلی سے عوام کی رائے پر ڈاکہ ڈالنے والوں کا انجام عبرتناک ہوتاہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں شکست کے خوف سے جماعت اسلامی کے خلاف غلط اور بے بنیاد پروپیگنڈاکیا جا رہا ہے۔

No comments:

Post a Comment