KISAN BORD PAKISTAN WILL PROTEST FOR FARMERS DEMANDS ON 20-11-2013.
http://kasurupdates.com/index.php?option=com_content&view=article&id=1508:2013-11-19-13-36-08&catid=1:2013-04-24-07-32-47&Itemid=8
http://kasurupdates.com/index.php?option=com_content&view=article&id=1508:2013-11-19-13-36-08&catid=1:2013-04-24-07-32-47&Itemid=8
حکمرانوں نے زراعت پر بجلی اورتیل بموں سے حملہ کرکے کروڑوں کسانوں کا کچومر نکال دیا ہے۔ احتجاج مطالبات منوانے تک وقفہ وقفہ سے جاری رکھا جائے گا۔ کسان بورڈ پاکستان |
منگل, 19 نومبر 2013 13:35 |
لاہور (نمائندہ قصوراپڈیٹس)کسان بورڈ کے مرکزی صدر سردار ظفر حسین نے لاہور میں کسان بورڈ کے نائب صدر چوہدری منظور حسین گجر کے ڈیرے پر کسانوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے کہا کہ حکومت نے کرشنگ سیزن شروع ہونے کے باوجود حکومت کی طرف سے گنے کی امدادی قیمت کا اعلان نہیں کیا ،گندم کی بوائی سے قبل گندم کی امدادی قیمت کے بارے میں مجرمانہ خاموشی اور وعدے کے باوجود زرعی ٹیوب ویلوں کیلیے بجلی سستی کرکے فلیٹ ریٹ مقرر نہ کرنازرعی شعبے پر ڈرون حملے سے زیادہ خطرناک ہے۔ حکومت کی طرف سے بروقت اقدام نہ اٹھانے کی وجہ سے کاشت کاروں کا استحصال ہو رہا ہے۔ کسان بورڈ پاکستان حکمرانوں کے تیل بم اور بجلی بم کے خود کش حملوں کے خلاف ملک بھر کے کروڑوں کسانوں کے ہمراہ 20نومبر کو سڑکوں پر احتجاج کرے گا۔درایں اثنا جنرل سیکرٹری ملک محمد رمضان روہاڑی نے سرگودھا، صوبہ KPK میں صوبائی صدررضوان اللہ خاں نے پشاوراورصوبہ سندھ کے صوبائی صدرعبدالرزاق کھوسو نے حیدرآباد میں کسانوں کے بڑے بڑے اجتماعات سے خطاب کرکے احتجاجی پروگرام کو آخری شکل دی۔ مرکزی صدر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جلد از جلد گنے اور گندم کی امدادی قیمتوں کا اعلان کرے ،زراعت کیلیے بجلی سستی کرے تاکہ کاشت کاروں کو پہنچنے والے ناقابل تلافی نقصان سے بچایا جاسکے۔انہوں نے کہاکہ یہ احتجاج ملک بھر کے کسانوں کے مطالبات منوانے تک جاری رہےگا |
No comments:
Post a Comment