JAMAT E ISLAMI WILL CHALANGE DILIMITATION OF LOCAL BODIES IN KASUR.10-11-2013
http://www.blogger.com/blogger.g?blogID=1968083937121056728#editor/target=post;postID=636189872936630322
http://www.blogger.com/blogger.g?blogID=1968083937121056728#editor/target=post;postID=636189872936630322
ماعت اسلامی نے،، فراڈ حلقہ بندیوں،،کو عدالت عالیہ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا |
ہفتہ, 09 نومبر 2013 10:54 |
بھائی پھیرو(زین العابدین سے)جماعت اسلامی نے،، فراڈ حلقہ بندیوں،،کو عدالت عالیہ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔جماعت اسلامی ضلع قصور کے ترجمان حاجی محمد رمضان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکمران پارٹی نے اپنی من مرضی کی حلقہ بندیاں کرکے قانون کی دھجیاں بکھیر دی ہیں۔تحصیل پتوکی میں بندر بانٹ کرکے چن چن کر مخالفین کی آبادیوں کو ادھر ادھر کرکے اور اپنے چہیتوں کونوازنے کیلیے اپنے من پسند آبادیوں کو اکھٹا کر کے دھاندلی کی انتہا کر دی ہے۔ہم نے ان دھاندلی کی شاہکار حلقہ بندیوں کو حسب ضابطہ پہلے ڈی سی او اور پھر کمشنر لاہور ڈویژن کے پاس چیلنج کیا مگر حکمرانوں کے اشاروں پر انتظامیہ نے ہماری اپیلیں خارج کر دیں ۔اب ہم پورے ضلع اور خصوصن تحصیل پتوکی میں شامل دیہات،اور میونسپل کمیٹی بھائی پھےرو کی حلقہ بندیوں کوہائی کورٹ میں چیلنج کرکے حکمران پارٹی کی دھاندی اور فراڈ کو بے نقاب کریں گے ۔انہوں نے کہا جماعتی الیکشن کے بعد مسلم لیگ ،،ن،، الیکشن سے فرار کے راستے ڈھونڈ رہی ہے انشا ءاللہ ہم قانونی جنگ بھی جیتیں گے اور میدان میں بھی جماعت اسلامی بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی۔ |
No comments:
Post a Comment