Monday, 25 November 2013

PREDENT TEHREEK-ISTAQLAL REHMAT KHAN WIRDIG ASK NATION TO COME ON ROADS TO STOP NAITO SUPLY.25-11-2013

PREDENT TEHREEK-ISTAQLAL REHMAT KHAN WIRDIG ASK NATION TO COME ON ROADS TO STOP NAITO SUPLY.25-11-2013
http://kasurupdates.com/index.php?option=com_content&view=article&id=1553:2013-11-23-17-37-23&catid=3:2013-04-24-07-39-07&Itemid=4
ملک میں جب بھی کوئی بڑا سانحہ رونما ہوتا ہے میاں نواز شریف سیر کرنےکے لئے ملک سے باہر چلے جاتے ہیں، رحمت خاں وردگ پی ڈی ایف چھاپیے ای میل
ہفتہ, 23 نومبر 2013 17:34
بھائی پھیرو(زین العابدین سے)نیٹو سپلائی بند کرنے اور ڈرون حملوں کے خلاف پوری قوم کو سڑکو ں پر آ جانا چاہیے ۔ ملک میں جب بھی کوئی بڑا سانحہ رونما ہوتا ہے میاں نواز شریف سیر کرنےکے لئے ملک سے باہر چلے جاتے ہیں ۔ اس ملک کو لوٹنے والوں میں تاجر اور صنعت کار سر فہرست ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک استقلال کے مرکزی صدر رحمت خاں وردگ نے بھائی پھیرو میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔ انہوں نے صحافیوں کے مختلف سوالات کے جوابات میں کہا کہ ڈرون حملے رکوانے کے لئے نیٹو سپلائی کی بند ش ایک موثر ہتھیار ہے ۔ پوری قوم کو چاہیے کہ وہ سڑکوں پر آ کر نیٹو سپلائی کو روک دے انہوں نے کہا کہ میاں برادران نے اپنی الیکشن مہم کے دوران بڑے بڑے بلند بانگ دعوے کر کے قوم کو بے وقوف بنایا مگر اب وہ سارے وعدے بھول چکے ہیں اور انہوں نے قوم کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے پاس گروی رکھ دیا ہے قوم بھوک ، افلاس اور بے روز گاری کی چکی میں پس رہی ہے ۔ڈرون حملوں اور بم دھماکوں میں سینکڑوں شریف شہری مر رہے ہیں ۔ جب بھی کوئی بڑا سانحہ رونما ہوتا ہے میاں نواز شریف سیر کرنے کے لئے بیرونی دورے پر نکل جاتے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ قرضے معاف کرانے والوں میں سب سے بڑی تعداد تاجروں اور صنعت کاروں کی ہے اور انہی دو طبقات نے قومی دولت کو لوٹنے کے ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں ۔ سب سے مظلوم طبقہ ستر فیصد کسان برادری کا ہے جنہیں شوگر ملیں ، کاٹن ملیںاور کھاد ملیں دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہیں ہیں ۔ جب تک نئے ڈیم بنا کر ملک کی زرعی پیداوار میں اضافہ نہیں کیا جاتا ملک کی معیشت بہتر نہیں ہو سکتی ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈرون حملے بند کرانے کے لئے نیٹو سپلائی بند کرائی جائے ۔ قرضے ہڑپ کرنے والوں کے پیٹوں سے قومی دولت نکالنے کے لئے سخت ترین کاروائی کی جائے اور دہشت گردی کو روکنے کے لئے پوری قوم کو متحد ہو جانا چاہئے ۔

No comments:

Post a Comment