HAJI MUHAMMAD RAMZAN REJECTED THE NEW DILIMITAION AND ELECTORAL ROLL IN LOCAL BODIES ELECTION 2013.
http://kasurupdates.com/index.php?option=com_content&view=article&id=1561:2013-11-25-09-31-56&catid=6:2013-04-24-07-39-47&Itemid=5
صاف اور شفاف الیکشن کیلیے حلقہ بندیوں اور ووٹر لسٹوں کو مشتہر کرکے عدلیہ کی نگرانی میں بنایا جائے ۔جماعت اسلامی |
پیر, 25 نومبر 2013 09:30 |
بھائی پھیرو(زین العابدین سے)مہنگائی ،دہشت گردی اور حکمرانوں کی لوٹ مار کے ستائے عوام نے انہیں مسترد کردیا ہے اب انتظامیہ کی دہشت گردی کا استعمال کرکے بلدیاتی اداروں پر ناجائز قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔اب دیہاتوں میں بھی خفیہ طور پر وارڈ سسٹم کے تحت دوبارہ حلقہ بندیاں کرائی جا رہی ہیں۔ ۔صاف اور شفاف الیکشن کیلیے حلقہ بندیوں اور ووٹر لسٹوں کو مشتہر کرکے عدلیہ کی نگرانی میں بنایا جائے ۔جماعت اسلامی کے سیاسی رہنما حاجی محمد رمضان نے انکشاف کیا ہے اور کہا ہے کہ با وثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حکومت پنجاب نے اب پھر دوبارہ حلقہ بندیوں میں ردو بدل کرنا شروع کر دیا ہے۔سابقہ الیکش کے شیڈول پر بھی جو حلقہ بندیاں بنائی گئیں تھیں انہیں بھی اپوزیشن سیاسی جماعتوں نے مسترد کرکے کمشنر کے پاس چیلنج کیا تھا مگر انتظامیہ نے انکی ایک نہ سنی اور حکمران پارٹی کے کہنے پر من مانیاں کی اور حلقہ بندیوں کو عوام سے خفیہ رکھا گیا۔الیکشن ملتوی ہونے کی وجہ سے حکمرانوں کی خفیہ دھاندلیاں بے نقاب ہو جانے کے بعد اب پھر دیہاتوں میں بغیر مشتہپر کیے اندر ہی اندر وارڈ سسٹم بنا کر مخالفین اور عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی حلقہ بندیاں اور ووٹر لسٹیں عوام کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان اور الیکشن کمیشن کو از خود نوٹس لیکر حکومت پنجاب اور انتظامیہ کی دھاندلیوں کی روک تھام کرنی چاہیے وگرنہ یہ سارے الیکشن فراڈ ہونگے ۔ حاجی محمد رمضان نے خفیہ طریقے سے دیہاتوں میں وارڈ بندی کرنے کے عمل کو عوام کے فری انفارمیشن اور بنیادی حقوق پر ڈاکہ قرار دیتے کہا کہ فراڈحلقہ بندیوں اور بوگس ووٹر فہرستوں کو منسوخ کرکے دوبارہ مشتہر کرکے عدلیہ کی زیر نگرانی حلقہ بندیاں اور ووٹر فہرستیں بنائی جائیں۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی ،دہشت گردی اور پولیس گردی کے ستائے لوگوں نے حکمران پارٹی کو مسترد کردیا ہے اس لیے اب حکمران انتظامیہ کی دہشت گردی کے ذریعے بلدیاتی اداروں پر شبخون مارنا چاہتے ہیںمگر حکمرانوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ دھاندلی والے الیکشنوں میں عوام کی رائے کو کچلنے والی حکومتیںزیادہ دیر نہیں چلا کرتی اوردھاندلی کرانے والے آ مروں اور ڈکٹیٹروںکا ماضی میں انجام بہت عبرتناک ہوا ہے۔ |
No comments:
Post a Comment