KISAN BORD WILL AGETATE ON 20-11-2013 IN PAKISTAN FOR LESSER PRISES OF WHEAT AND SUGER.12-11-2013
http://www.nawaiwaqt.com.pk/business/12-Nov-2013/256666
لاہور
(نیوزرپورٹر) حکومت کی کسان دشمن زرعی پالیسیوں کے خلاف کسان بورڈ پاکستان
کی مرکزی اور صوبائی قیادتوں نے ملک گیر رابطوں کا آغاز کر دیا ہے۔ کرشنگ
سیزن شروع ہونے کے باوجود حکومت کی طرف سے گنے کی امدادی قیمت کا اعلان نہ
ہونا اور گندم بوائی سے قبل گندم کی امدادی قیمت کے بارے میں مجرمانہ
خاموشی زرعی شعبے پر ڈرون حملے سے زیادہ خطرناک ہے۔ حکومت کی طرف سے بروقت
اقدام نہ اٹھانے کی وجہ سے کاشت کاروں کا استحصال ہو رہا ہے۔ شوگر ملیں ان
سے پرانے نرخوں پر خریداری کر رہی ہیں اور کاشت کار قیمت لاگت سے بھی کم پر
فروخت کرنے پر مجبور ہے۔ اسی طرح گندم کی امدادی قیمت کا بھی اعلان نہیں
کیا گیا، حکومتی غفلت سے شاید اس بار بھاری مقدار میں گندم درآمد کرنا پڑے۔
کسان بورڈ پاکستان نے ملک بھر کے کاشت کاروں پر اس ظلم کے خلاف 20نومبر کو
ہر ضلعی ہیڈ کوارٹر پر احتجاجی پروگرام ترتیب دے دیا ہے۔ حالیہ رابطے بھی
اسی سلسلے کی ایک کڑی ہیں
http://www.nawaiwaqt.com.pk/business/12-Nov-2013/256666
No comments:
Post a Comment