Sunday 8 March 2015

WOMEN DAY AND KISAN BORD 9-3-2015

 WOMEN DAY AND KISAN BORD 9-3-2015





 http://www.nawaiwaqt.com.pk/business/09-Mar-2015/367238

لک کی کروڑوں کھیت مزدور خواتین کو مرد سے نصف اجرت دی جا رہی ہے: کسان بورڈ

09 مارچ 2015 0
ملک کی کروڑوں کھیت مزدور خواتین کو مرد سے نصف اجرت دی جا رہی ہے: کسان بورڈ

لاہور (نیوز رپورٹر) 8 مارچ خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شامل خواتین سے کسان بورڈ کے مرکزی صدر صادق خاں خاکوانی نے کہاکہ پاکستان میں مرد مزدوروں کے ساتھ ساتھ کروڑوں خواتین بھی کھیتوں میںمحنت مزدوری کر کے اپنے خاندان کا پیٹ پالتی ہیںمگر کئی مقامات پر انہیں مرد مزدوروں سے آدھی مزدوری دی جاتی ہے حالانکہ خواتین مزدور کسی طرح بھی مرد مزدوروںسے کم نہیں۔ دیہاتوں میں بہت کم تنخواہ پر خواتین مزدوروں سے دن رات کام لیا جاتاہے اور انکا کوئی پرسان حال نہیں۔خواتین کے حقوق کیلیے کام کرنے والی این جی اوز بھی صرف پوش علاقوں اور ایرکنڈیشنڈ ہوٹلوں میں بیٹھ کر سیمینار منعقد کرکے کروڑوں روپے ہڑپ کر جاتی ہیں مگر۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ حکومت کی کم از کم تنخواہ کے اعلانات اور آٹھ گھنٹے ڈیوتی کے قانون پر دیہی علاقوں میں بھی عمل درآمد کرائے۔ زرعی فارموں پرکروڑوں مزدور خواتین کام کرتی ہیں مگر کسی بھی زرعی فارم پر ان کو فیکٹری مزوروں کی طرح سوشل سیکورٹی، اولڈ ایج بینیفٹ سکیم، پنشن، اور فری علاج معالجے، حادثات کی شکل میں معذور مزدوروں کو کمپن سیشن دینے کی سہوتیں میسر نہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کھیت میں کام کرنے والے مرد اور خواتین مزدوروں کو بھی فیکٹری مزدوروں کی طرح سہولتیں دینے کیلیے حکومت قانون سازی کرے اور زراعت کو صنعت کا درجہ دیکر یہاں کے مزوروں کو بھی صنعتی مزدوروں کی طرح تمام سہولیات فراہم کرے۔


Sugar Cane, Cotton, Rice, Wheat, Electrical Problems of Farmers in Pakistan, Latest Energy sources for Farmers of Pakistan, Environment Pollution, Water Resources,

No comments:

Post a Comment