DRUGS ARE SOLD ON MEDICAL STORES IN SARAI MUGHAL ,BHAI PHERO,PHOOL NAGAR.31-8-2013
پھولنگر:میڈیکل سٹوروں پرنشہ آور ٹیکوں، شربتوں کی کھلے عام فروخت جاری
پھولنگر:میڈیکل سٹوروں پرنشہ آور ٹیکوں، شربتوں کی کھلے عام فروخت جاری
وزیر اعظم نے انڈیا کی آبی دہشت گردی کے بارے ایک لفظ تک نہیں بولا، کسان بورڈ پاکستان کے صدر سردار ظفر حسین کا وزیر اعظم کی تقریر پر رد عمل |
بدھ, 21 اگست 2013 07:48 |
قصور( نمائندہ قصوراپڈیٹس)کسان بورڈ پاکستان کے صدر سردار ظفر حسین نے وزیر اعظم کی تقریر پر رد عمل ظاہر کرتے کہا ہے کہ ملک کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی زراعت کو نظر انداز کرکے وزیر اعظم نے ملک کے کروڑوں کسانوں کی امیدوں پر پانی پھےردیا ہے۔کسانوں کو توقع تھی کہ اپنی پہلی تقریر میں وزیر اعظم کسانوں کو بجلی ،کھاد،تیل،اور زرعی مداخل پر سب سڈی دیں گے مگر ایسا کچھ بھی نہیں کیا گیا۔ترقی یافتہ ممالک بھی کسانوں کو سب سڈی دیکر زراعت کو سہارا دیتے ہیں مگر ہماری حکومت نے پہلے سے دی جانے والی سب سڈی یا تو ختم کردی یا اس میں کمی کردی ہے۔لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے اورتیل اور بجلی کی قیمت میں اضافہ سے ہزاروں ٹیوب ویل بند پڑے ہیں۔نئے ڈیم نہ بننے اورانڈیا کی آبی دہشت گردی کی وجہ سے پہلے پانی کی شدید کمی تھی مگراب انڈیا نے دریاﺅں میں پانی چھوڑکر لاکھوں ایکڑ رقبہ پر کھڑی فصلوں کو تباہ کردیا ہے۔وزیر اعظم نے انڈیا کی آبی دہشت گردی کے بارے ایک لفظ تک نہیں بولا۔ملک میں نئے ڈیم بنانے کیلیے کوئی خوش خبری نہیں دی گئی ۔سیلاب زدگان کی امداد کیلیے بھی کسی پیکیج کا اعلان نہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ بجلی،کھاد،اور ڈیزل کی قیمتیں کم کی جائیں سیلاب زدگان کی فوری مدد کی جائے اورانڈیا کی آبی دہشت گردی اور ہمارے دریاﺅں کا رخ موڑنے کے واقعات کا فوری اور سخت نوٹس لیا جائے وگرنہ انڈیا کبھی پانی بند کرکے اور کبھی پانی چھوڑ کر ہماری زرعی زمینوں اور فصلوں کو تباہ کرتارہےگا۔ |
معروف قانون دان میجرحبیب الرحمن میو ایڈووکیٹ ہائیکورٹ بارکی مجلس عاملہ کاممبرنامزد |
بدھ, 21 اگست 2013 10:21 |
قصور(محمددین آزادسے)معروف قانون دان میجرحبیب الرحمن میو ایڈووکیٹ کو ان کی بہترین خدمات کے پیش نظراوروکلاءبرادری کی فلاح وبہبود،بحالی عدلیہ تحریک میںنمایاںکرداراداکرنے اورانسانی حقوق کے تحفظ کیلئے طویل جدوجہد کی بنیاد پر صدرلاہورہائیکورٹ بارایسوسی ایشن عابد ساقی ایڈووکیٹ نے ہائیکورٹ بارکی مجلس عاملہ کاممبرنامزدکردیاہے اس موقع پر صدرہائیکورٹ بار عابدساقی نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے کہاہے کہ انہیںیقین ہے کہ میجرحبیب ایڈووکیٹ حسب سابق وکلاءکی فلاح وبہبوداورانسانی حقوق کیلئے اپنی بے لوث جدوجہد وخدمات کوجاری رکھیںگے ۔اس موقع پر قصورکے وکلاءمیںبھی خوشی کی لہردوڑگئی صدرڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن قصورچوہدری محمدسعید ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری خالد لطیف چوہدری وممبران ایگزیکٹوباڈی ظفراقبال سینگل ،شیخ سجاداحمدودیگرممبران نے اسے قصوربارکےلئے اعزازقراردیا۔ |
ہیڈ بلوکی میں پانی آجانے سے وسیع علاقہ زیر آب، کامونگل،گگہ،لکھن کے،میگہ،لمبے جاگیر،نتھے خالصہ وغیرہ کے سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں ڈوب گئیں |
منگل, 20 اگست 2013 08:52 |
بھائی پھیرو(زین العابدین سے)ہیڈ بلوکی میں
پانی آجانے سے وسیع علاقہ زیر آب۔نقل مکانی شروع ،کروڑوں کا نقصان۔دریائے
راوی میں پانی آجانے سے
بھائی پھیرو(زین العابدین سے)ہیڈ بلوکی میں پانی آجانے سے وسیع علاقہ زیر آب۔نقل مکانی شروع ،کروڑوں کا نقصان۔دریائے راوی میں پانی آجانے سے بھائی پھےرو کے مواضعات کامونگل،گگہ،لکھن کے،میگہ،لمبے جاگیر،نتھے خالصہ وغیرہ کے سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں ڈوب چکی ہیں اور لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی ہے۔متاثرہ کسان زین العابدین کا کہنا ہے کہ محکمہ نہر نے آدھا بیراج بند کرکے لوگوں کو جان بوج کر ڈبویا ہے ۔محکمہ نہر کی نا اہلی اور عوامی نقصانات پر چیف جسٹس کو از خود نوٹس لیکر گھپلوں کی تحقیقات کرنی چاہیے۔ |
ہیڈبلوکی پرچوتھے روز بھی وسیع علاقہ پانی میں ڈوبا رہا،پانی میں ڈوبے لوگ حکومت کی امداد کے منتظر۔ہفت مدر کے قریب پشتے میں ڈیڑھ سو فٹ چوڑا شگاف بڑے بند کے ٹوٹنے کا خطرہ |
بدھ, 21 اگست 2013 07:39 |
بھائی پھیرو(زین العابدین سے)ہیڈبلوکی پر
درمیانے درجے کے سیلاب کی وجہ سے چوتھے روز بھی وسیع علاقہ پانی میں ڈوبا
رہا ۔ پانی میں ڈوبے لوگ حکومت کی امداد
بھائی پھیرو(زین العابدین سے)ہیڈبلوکی پر درمیانے درجے کے سیلاب کی وجہ سے
چوتھے روز بھی وسیع علاقہ پانی میں ڈوبا رہا ۔ پانی میں ڈوبے لوگ حکومت کی
امداد کے منتظر۔ہفت مدر کے قریب پشتے میں ڈیڑھ سو فٹ چوڑا شگاف بڑے بند کے
ٹوٹنے کا خطرہ ۔ تفصیلات کے مطابق دریائے راوی میں اس وقت 87000 کیوسک پانی
بہہ رہا ہے ۔جبکہ ایل بی ڈی سی میں 5000اور بی ایس لنک میں 14500کیوسک
پانی بہہ رہا ہے ۔درمیانے درجے کے سیلاب کی وجہ سے کئی دیہات کا ہزاروں
ایکڑ رقبہ مسلسل چوتھے روز بھی پانی میں ڈوبا رہا ۔ جبکہ مواضعات ججہ ،
گلاں والہ ، تنی کے ، ٹھٹہ کمیانا ، ٹھٹہ چوہانا ، باٹھ کلاں ، دلو ملتانی ،
اوجلہ ،الپا کلاں ، سداری کے ،میلو کے ، نالے والا ،کامونگل ، گگہ کلاں ،
گگہ سرائے ، نتھے جاگیر ، لکھن کے بنگور اور دیگر درجنوں دیہات کی نواحی آ
بادیاں بھی پانی میں ڈوب گھری رہیں ۔ دریا کے کنارے واقع آبادیوں کے لوگ
پانی میں گھرے حکومت کی امداد کے منتظر ہیں ۔ مگر حکومتی امداد کا دور دور
تک نام و نشان نہیں ہے ۔ دوسری طرف گذشتہ روز سپر نمبر پانچ میں پڑنے والا
شگاف ڈیڑھ سو فٹ چوڑا ہو چکا ہے اور اس کی وجہ سے ہفت مدد کے قریب بڑے
حفاظتی بند کے ٹوٹنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے ۔ جماعت اسلامی ضلع قصور کے
امیر عثمان غنی نے سیلاب زدہ علاقے کا دورہ کرنے کے بعد صحافیوں کو بتایا
کہ دریائے ستلج میں متاثرہ لوگوں کے لئے کیمپ قائم کر دیا گیا ہے۔ جہاں سے
پانی میں گھرے ہوئے فاقہ زدہ لوگوں کو کھانا مہیا کیا جا رہا ہے ۔دریائے
راوی سے متاثرہ سیلاب زدگان کی امداد کے لئے بھی مقامی کارکنوں کو کیمپ
قائم کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہیڈ بلوکی پر ہونے والے
نقصان کے ذمہ دار محکمہ نہر کے افسران ہیں ۔ جنہوںنے ہیڈ بلوکی کے پندرہ
دروازے جان بوجھ کر بند رکھے انہوں نے مطالبہ کیا ہیڈ بلوکی اور گردو نواح
میں ہونے والے کروڑوں روپے کے نقصان کی تحقیقات کرائی جائے اور متاثرہ
لوگوں کی امداد کی جائے ۔
|