FLOOD ON RIVER RAVI NEAR HEAD BALLOKI /.11-8-2013
سرائے مغل۔ پنجاب کے معروف ترین دریا دریائے رواوی میں ہیڈبلوکی مقام پر پانی کی سطح بلند ہونا شروع ہوگئی |
اتوار, 11 اگست 2013 11:43 |
بھائی پھیرو(زین العابدین سے)سرائے مغل۔ پنجاب کے معروف ترین دریا دریائے رواوی میں ہیڈبلوکی مقام پر پانی کی سطح بلند ہونا شروع ہوگئی ہے یہاں گزشتہ روز درمیانے درجے کا سیلاب تھا اور 70ہزارکیوسک پانی خارج ہورہاتھا پانی کی سطح بلند ہونے کیو جہ سے سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں زیر آب آچکی ہیں تفصیلات کے مطابق پنجاب کی معروف ترین سیرگاہ ہیڈبلوکی دریائے راوی پر واقع ہے جس سے دونہرے ،لوئرباری دوآب کنال لنک ،اور بلوکی سلیمانکی لنک نہریں نکلتی ہیں جو ہزاروں ایکٹرفصلوں کو سیلاب کرتی ہیں تاہم ہیڈبلوکی مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب آنے کی وجہ سے دونوں نہروں میں کافی پانی چھوڑ دیا گیا ہے اس کے باوجود ہیڈبلوکی سے 70ہزار کیوسک پانی خارج ہورہاہے ایل بی ڈی سی نہر سے 24ہزارکیوسک پانی جبکہ بی ایس لنک سے 8ہزارکیوسک پانی کا اخراج ہوتا ہے اس کے باوجود ہیڈ بلوکی پر پانی کی سطح مزید بلند ہورہی ہے ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کےلئے نہ ہی صوبائی انتظامیہ اور نہ ہی ضلعی انتظامیہ نے ابھی تک کوئی فلڈ کنٹرول کیمپ تک قائم نہیں کیا |
No comments:
Post a Comment