KISAN BORD PAKISTAN REJECT THE INCREASE IN OIL.NAWAI WAQT 3-8-2013
http://www.blogger.com/blogger.g?blogID=1968083937121056728#editor/target=post;postID=6162406691303433858
لاہور (نیوز رپورٹر) کسان بورڈ کے صدر سردار ظفر حسین نے ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو کسانوں اور پوری قوم کا استحصال قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تیل اور بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے ہزاروں ٹیوب ویل بند ہوجائیں گے اور زرعی مشینری کا پہیہ جام ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا جب سے موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالا ہے عوام کو کسی قسم کا کوئی ریلیف نہیں مل سکا۔ انہوں نے کہا بجلی، گیس، پٹرولیم سمیت اشیا خورو نوش کی قیمتوں میں کمی کی بجائے مسلسل اضافہ کرکے عوام کو زندہ درگورکردیا گیا۔ یہ پاکستان کے عوام کے ساتھ ظلم کی بدترین مثال ہے۔ انہوں نے کہا عوام پہلے ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ، اووربلنگ، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے سے سخت پریشان ہیں، حکومت نے تیل اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کرکے انہیں عید کی خوشیوں سے محروم اور مزید ان کی زندگیوں کو اندھیروں میں رکھنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ حکومت عوام کے منہ سے آخری نوالہ بھی چھین لینا چاہتی ہے۔ ملک میں غربت، بے روزگاری کی وجہ سے آئے روز خودکشیاں ہورہی ہیں، پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے کسانوں کے مسائل میں بہت اضافہ ہوگا اور ملک کی زراعت اورصنعت تباہ ہوجائے گی۔ صرف ساٹھ دنوں میں حکومت نے گزشتہ ساٹھ سال کے مہنگائی کے ریکارڈ توڑ دیئے۔

رولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے زراعت تباہ ہوجائیگی“

No comments:
Post a Comment