JAMAT ISLAMI AMEER DISTT KASUR CONDEMNED EGYPT ARMY ATTACK.18-8-2013
http://www.blogger.com/blogger.g?blogID=1968083937121056728#editor/target=post;postID=4275650843512441610
http://www.blogger.com/blogger.g?blogID=1968083937121056728#editor/target=post;postID=4275650843512441610
امریکہ اور اسرائیل کے اشاروں مصری فوج نے جمہوریت اور انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیر دیں، امیر جماعت اسلامی ضلع قصور عثمان غنی |
جمعہ, 16 اگست 2013 16:52 |
بھائی پھیرو(زین العابدین سے)اخوان المسلمون
کے پر امن احتجاجی مظاہرین پر شب خون اور مصری فوج کے ہاتھوںآٹھ سو نہتے
مسلمانوںکی شہادت تاریخ کا سب
بھائی پھیرو(زین العابدین سے)اخوان المسلمون کے پر امن احتجاجی مظاہرین پر
شب خون اور مصری فوج کے ہاتھوںآٹھ سو نہتے مسلمانوںکی شہادت تاریخ کا سب سے
بڑا سانحہ ہے ۔امریکہ اور اسرائیل کے اشاروں مصری فوج نے جمہوریت اور
انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیر دیں ۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی
ضلع قصور عثمان غنی اور میڈیا سیکرٹری حاجی محمد رمضان نے یہاں مقامی
کارکنوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے کیا۔انہوںنے کہا ہے کہ مصر میںاخوان
المسلمون کے پر امن احتجاجی مظاہرین پر مصری فوجیوں کے ہاتھوں نہتے آٹھ
سومسلمانوں کی شہادت سے ثابت ہوگیا ہے کہ مصری فوج امریکہ اور اسرائیل کے
اشاروں پرجمہوریت،انسانی حقوق،اور انسانوں کا قتل عام کر رہی ہے ´جمہوریت
اور انسانی حقوق کے علمبردار امریکہ کا دوغلا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب
ہو چکا ہے۔مسلمانوں پرعالم کفر کی طرف سے ظلم اور زیادتیاںتو ماضی میں بھی
ہوتی رہی ہیں اور اللہ کے سپاہی ہر دور میں کلمہ حق کہتے رہے ہیں مگر عالم
اسلام کی ایسی بے حسی کی مثال نہیں ملتی۔ترکی،ایران اور قطر کے سوا کسی بھی
اسلامی ملک نے مصری فوج کی بربریت اور سفاکی کی مزمت تک نہیں کی۔ہمارے
حکمران نواز شریف کی حکومت پر جب پرویز مشرف نے شب خون مارا تھا تو یہ اتنا
چیخے چلائے تھے کہ ان کی چیخوں کی آوازیں اب تک سنائی دے رہی ہیں مگر اب
جب مصری منتخب حکومت پر مصری جرنیل نے چڑھائی کرکے قتل عام کیا ہے تو
حکمرانوں نے اپنے منہ بندکر رکھے ہیں۔نواز شریف کو اپنے ماضی سے سبق سیکھ
کر مصری بھائیوں پر فوج کے شب خون اور خون کی ہولی کی مزمت کرنی
چاہیے۔وگرنہ کل کو یہاں بھی اگر ماضی کی تاریخ دہرائی گئی تو پھر انکا کوئی
پرسان حال نہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن نے
پورے پاکستان میں آج مورخہ 16اگست بروز جمعة المبارک کو پوری قوم کومظاہرے
اور ریلیاں نکالنے کی جو اپیل کی ہے ضلع قصور میں بھی اس کال پر احتجاج کیا
جائے گا۔اس سلسلے میں جماعت اسلامی کے ذمہ دار علمائے اکرام ،مذہبی و
سیاسی جماعتوں اور عوام سے رابطے کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کفار مسلمانوں
کے خلاف ساز شیں کررہے ہیں۔امت کے اتحاد کی جتنی ضرورت آج ہے پہلے کبھی نہ
تھی۔پاکستان کے عوام مصر،کشمیر ،بنگلہ دیش ،برما،مصرکے مسلمانوں کے ساتھ
اظہار ہمدردی کے لئے آج 16 اگست کوبھرپور انداز میں اپنے جذبات کو عملی
جامہ پہنائیں گے۔انسانی حقوق کی پامالی ہورہی ہے۔اقوام متحدہ اور عالمی
برادری نوٹس لے۔انہوں نے کہاکہ عالمی اسلامی تحریکیں پر امن آئینی وجمہوری
طریقے سے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گی۔اسلام اور مسلمانوں کے خلاف کی جانے
والی ہر سازش انشاءاللہ ناکام ہوگی۔امریکہ اور اس کے حواریوں کو
لبنان،ترکی،مصر،بنگلہ دیش اور پاکستان میں اسلام پسند جماعتوں کی مقبولیت
ہضم نہیں ہورہی۔دنیا کامنافقانہ رویہ عالم اسلام کے خلاف نفرت اور کدورت کی
عکاسی کرتا ہے۔عثمان غنی نے مزیدکہاکہ حکومت پاکستان کی جانب سے مصر،بنگلہ
دیش،اور کشمیر کی صورتحال پر دوٹوک موقف سامنے آنا چاہئے تھا مگر بدقسمتی
اور روایتی بے حسی کا مظاہرہ کیا گیا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم
ہے۔
|
No comments:
Post a Comment