Sunday, 4 August 2013

INCREASE IN OIL PRICES CONDEMNED BY KISAN BORD PAKISTAN.3-8-2013

 INCREASE IN OIL PRICES CONDEMNED BY KISAN BORD PAKISTAN.3-8-2013
http://jamaat.org/ur/news_detail.php?article_id=3454

ہنگائی کے سونامی میں پوری معیشت تنکوں کی طرح بہہ جائے گی


لاہوریکم اگست2013ء:کسان بورڈ پاکستان کے صدر سردار ظفر حسین نے اپنے بیان میں ڈیزل اور بجلی کی قیمتوںمیں حالیہ اضافے کو کسا نوں اور پوری قوم کااستحصال قراردیتے ہوئے کہاہے کہ تیل اور بجلی کی قیمتوں میں ہوش ربااضافے سے ہزاروں ٹیوب ویل بند ہو جائیں گے اور زرعی مشینری کا پہیہ جام ہوجائے گا ۔ انہوںنے کہاجب سے موجودہ حکومت نے اقتدارسنبھالاہے عوام کوکسی قسم کاکوئی ریلیف نہیںمل سکا۔ انہوںنے کہابجلی، گیس، پٹرولیم سمیت اشیاءخوردونوش کی قیمتوںمیںکمی کی بجائے مسلسل اضافہ کرکے عوام کوزندہ درگورکردیاگیاہے یہ پاکستان کے عوام کے ساتھ ظلم کی بدترین مثال ہے۔ انہوںنے کہاعوام پہلے ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ،اووربلنگ ، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے سے سخت پریشان ہیں حکومت نے تیل اورڈیزل کی قیمت میں اضافہ کر کے انہیں عید کی خوشیوں سے محروم اورمزیدان کی زندگیوںکو اندھیرے میںرکھنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ حکومت عوام کے منہ سے آخری نوالہ بھی چھین لیناچاہتی ہے۔ ملک میںغربت، بے روزگاری کی وجہ سے آئے روز خودکشیاںہورہی ہیں، پٹرول، ڈیزل اورمٹی کے تیل کی قیمتوںمیںہوشربااضافہ سے کسانوں کے مسائل میں بہت اضافہ ہو گا اورملک کی زراعت اور صنعت تباہ ہو جائےگی۔صرف ساٹھ دنوں میں موجودہ حکومت نے گزشتہ ساٹھ سال کے مہنگائی کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں اور دولھے حکمرانوں نے عدت پوری کرنے سے پہلے عوامی دلھن کو طلاق دے دی ہے ۔ اس وقت ملک کے ستر فی صد کسان مہنگائی اور ناکام حکومتی پالیسیوں سے سخت نالاں ہیں مگر حکومت ان مظلوم کسانوں کی غیرت کو للکار کر سڑکوں پر آنے کیلیے مجبور کر رہی ہے۔

No comments:

Post a Comment