Wednesday, 14 August 2013

EXPORT OF RICE DICREASED DUE TO THE INDIA AND VAITNAM.15-8-2013

 EXPORT OF RICE DICREASED DUE TO THE INDIA AND VAITNAM.15-8-2013
http://www.nawaiwaqt.com.pk/E-Paper/Lahore/2013-08-15/page-6/detail-8

بھارت‘ ویتنام کے ارزاں نرخ‘ عالمی منڈی میں پاکستانی عمدہ چاول کی برآمدات میں کمی

15 اگست 2013 0
بھارت‘ ویتنام کے ارزاں نرخ‘ عالمی منڈی میں پاکستانی عمدہ چاول کی برآمدات میں کمی

اسلام آباد(اے پی اے ) عالمی منڈی میں بھارت اور ویت نام کے سستے چاول کے باعث عمدہ پاکستانی چاول کی برآمدات میں کمی ہو رہی ہے۔ ہارو یسٹ ٹریڈنگ کے سی ای او احمد جاوید کا کہنا ہے کہ مصارف پیداوار میں اضافے کے باعث کاشت کاروں نے چاول کی قیمتیں بڑھا دیں، مقامی مارکیٹ میں چاول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد برآمد میں اضافہ نہیں ہو رہا، انھوں نے کہا کہ بھارت اور ویت نام عالمی منڈی میں سستا چاول فروخت کر رہے ہیں، لیکن پاکستانی چاول معیار میں عمدہ اور قیمت میں زیادہ ہونے کے باعث عالمی مسابقت میں حریف ممالک کا مقابلہ نہیں کر پارہا۔ ان کا کہنا تھا کہ پانچ سال کے دوران باسمتی چاول کی پیداوار اڑتالیس من سے کم ہوکر صرف بیالیس من فی ایکڑ رہ گئی، جبکہ بھارت نے عمدہ بیجوں کے استعمال کے باعث پیداوار میں پچاس من فی ایکڑ تک اضافہ کر لیا، حکومت تحقیق اور ترقی کی مد میں اخراجات بڑھا کر چاول کی پیداوار میں اضافہ کر سکتی ہے۔

No comments:

Post a Comment