Thursday, 15 August 2013

INDIAN WATER WAR .INDIA RELEASE WATER IN SATLUJ AND CHINAB RIVER.16-8-2013

INDIAN WATER WAR .INDIA RELEASE WATER IN SATLUJ AND CHINAB RIVER.16-8-2013
http://www.nawaiwaqt.com.pk/business/16-Aug-2013/232146

بھارت نے دریاﺅں میں پانی چھوڑکر ”واٹر وار“ شروع کر دی‘ مزید ڈیم بنانے سے روکا جائے‘ صدر کسان بورڈ پاکستان

16 اگست 2013 0
بھارت نے دریاﺅں میں پانی چھوڑکر ”واٹر وار“ شروع کر دی‘ مزید ڈیم بنانے سے روکا جائے‘ صدر کسان بورڈ پاکستان

لاہور ( نیوز رپورٹر) کسان بورڈ پاکستان کے صدر سردار ظفر حسین نے کہا ہے کہ آبی دہشت گرد بھارت نے بغیر اطلاع دریائے ستلج اور چناب میںپانی چھوڑ کر"Water War" کا آغاز کر دیا ہے ۔بھارت کو ہمارے دریاﺅں پر ڈیم بنانے سے نہ روکا گیا تو بھارت کبھی خشک سالی پیدا کرکے اور کبھی سیلابوں سے پاکستان کو تباہ کرتا رہے گا۔کسان بورڈ سمیت ہمارے ملک کے آبی ماہرین،محب وطن سیاستدانوں،اور درد دل رکھنے والے رہنماﺅں نے بارہا حکمرانوں کی توجہ بھارت کی آبی جارحیت کی جانب مبذول کرائی مگر بے حس حکمرانوں کے کانوں پر جون تک نہیں رینگی ۔بھارت نے ہمارے دریاﺅں پر درجنوں ڈیم تعمیر کرکے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیاں کیں مگر ہمارے حکمرانوں نے اس پر مسلسل خاموشی کی پالیسی اختیار کر کے ملکی مفادات کا تحفظ کرنے کی بجائے بھارت سے محبت کی پینگیں بڑھائیں، دوستی بس چلائی، موسٹ فیورٹ ملک قرار دیکر تجارت بڑھائی ۔ حالیہ سیلاب اور بارشوں سے دریائے ستلج اور چناب کے کنارے کھڑی اربوں روپے کی فصلیں تباہ ہوچکی ہےں مگر ابھی تک حکمرانوں نے کھلے آسمان تلے بیٹھے تباہ حال کسانوں کا حال تک نہیں پوچھا۔ بھارت کی حالیہ ورکنگ باﺅنڈری لائن پر اشتعال انگیزی بھی دریائے چناب سمیت دوسرے دریاﺅں پر غیر قانونی بندوں کی مزید تعمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے کی جارہی ہے۔بھارت کے ساتھ اسی زبان میں بات کی جائے جسے وہ سمجھتا ہے اور اسکی آبی جارحیت اور پاکستان کو بنجر بنانے کے مذموم مقاصد ”واٹر بمب“ کے توڑ کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت ،، کوآبی دہشت گردی،، سے نہ روکا گیا تو پاکستان پانی کی بوند بوند کو ترسے گا اور نہ زراعت کیلئے اور نہ پینے کیلئے پانی کا قطرہ بھی دستیاب نہ ہوگا۔

No comments:

Post a Comment