Saturday 27 April 2013

NA142 BALAIR.


قومیتوں ، فرقوں کے نام پر ووٹ مانگنے والے کراچی اور کوئٹہ کے خون آ لود ماحول کو یاد رکھیں ،عثمان غنی پی ڈی ایف چھاپیے ای میل
ہفتہ, 27 اپریل 2013 17:52
بھائی پھیرو(زین العابدین سے)قومیتوں ، فرقوں کے نام پر ووٹ مانگنے والے کراچی اور کوئٹہ کے خون آ لود ماحول کو یاد رکھیں ۔ امت مسلمہ متحد ہو کر نظام مصطفےٰ ﷺکے نفا ذ کے لئے جدو جہد کرنے والوں کا ساتھ دے ۔ ان بھائی پھیرو(زین العابدین سے)قومیتوں ، فرقوں کے نام پر ووٹ مانگنے والے کراچی اور کوئٹہ کے خون آ لود ماحول کو یاد رکھیں ۔ امت مسلمہ متحد ہو کر نظام مصطفےٰ ﷺکے نفا ذ کے لئے جدو جہد کرنے والوں کا ساتھ دے ۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع قصور عثمان غنی نے این اے 142کے اُمیدوار حاجی محمد رمضان کے ہمراہ کارنر میٹنگوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے نواحی دیہات تارہ گڑھ سرائے چھینبہ ، دینا ناتھ ، اور کھڈیاں میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بعض اُمیدوار قومیتوں اور فرقوں کے تعصبا ت کی پر چار کر کے ووٹ مانگ کر الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں ۔ راجپوت پنجابی کے نعرے لگانے والوں اور مذہبی فرقہ پرستی کو ہوا دینے والوں کو کراچی اور کوئٹہ کے خون آلود واقعات سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی تمام مسلم اُمت کو متحد ہونے اور نظام مصطفیٰ ﷺ کے نفاد کی داعی ہے۔ اس لئے عوام کو نظام مصطفیﷺ کے نفاد کے لئے جماعت اسلامی کے اُمیدواروں کا ساتھ دینا چاہیے ۔ ہمارا منشور © ©” تبدیلی کے تین نشان اللہ ، محمد ﷺ اور قرآن “ اس منشور پر عمل کرنے سے ملک میں نفرتوں کا خاتمہ اور عوام کے تمام مسائل کا حل ممکن ہے ۔ نفرتیں پھیلا کر ووٹ مانگنے والوں کو آ ئندہ انتخابات میں شکست فاش ہو گی

No comments:

Post a Comment