صفحہ اول » بھائی پھیرو:جٹ الیون نے سنسنی خیز کھیل کھیلتے ہوئے رانا مرشد میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا
بھائی پھیرو:جٹ الیون نے سنسنی خیز کھیل کھیلتے ہوئے رانا مرشد میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا
بھائی پھیرو(نامہ نگار) جٹ الیون نے سنسنی خیز کھیل کھیلتے ہوئے حافظ الیون کوٹرادہا کشن سے رانا مرشد میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا۔رانا محمد حیات خاں نے کھلاڑیوں میں نقد انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔تفصیلات کے مطابق الحیات سٹیڈیم بھائی پھیرومیں کھیلے جانے والے پہلے رانا مرشد میموریل ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں جٹ الیون 25چک پتوکی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس آور میں ایک سو چھیاسی رنز بنائے جس کے تعاقب میں حافظ الیون کوٹرادھا کشن ایک سو تہتر رنز پر ڈھیر ہو گئی۔مہمان خصوصی سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد حیات خاں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔اول آنے والی جٹ الیون پتوکی کو بیس ہزار روپے نقد بمہ ٹرافی،رنراپ حافظ الیون کوٹرادھا کشن کو آٹھ ہزار روپے بمہ ٹرافی،دیگر انعامات میں پلیئر آف دی ٹورنا منٹ قصور سے تعلق رکھنے والے علی،بیسٹ باؤلر مقصود احمد،بیسٹ بیسٹ مین شاہد ڈھلو،بیسٹ آل راؤنڈر ذیشان اور فائنل میچ کے مین آف دی میچ کا اعزاز 25چک کے محمد اقبال نے حاصل کیا۔دیگر مہمانان گرامی میں رانا سکندر حیات خاں،راناساجدمرشد،راناراشدارشد،راناشرافت علیخاں،راناعبدالخالق،چوہدری طاہر آف پرناواں،حاجی عامر،رانا ذکریا اور رانا ماجد مرشد شامل ہیں۔ٹورنا منٹ میں کل بیس ٹیموں نے حصہ لیا۔فائنل میچ میں ایمپائرنگ کے فرائض عنصر حسین بھٹی اور رانا واحدمرشد نے ادا کئے۔نوٹ۔ان پیج فائیل اور فوٹو بزریعہ میل روانہ ہیںhttp://www.paknewslive.com/phool-negar-66
No comments:
Post a Comment