Sunday, 23 December 2012

KISAN BORD WILL PROTEST ON WAHGA BORDER ON 24-12-2012


گنے کے کاشتکاروں کو شوگرملزمالکان کی لوٹ سے بچایاجائے


لاہور20دسمبر2012ء:وسطی، غربی، جنوبی پنجاب میں شوگر ملیں کاشت کاروں کو لوٹنے میں مصروف عمل ہیں، ضلعی انتظامیہ بااثرشوگر ملز مالکان کے سامنے بے بس ہیں۔ کسان بورڈ پاکستان کو موصولہ شکایات میں کاشت کاروں نے شوگر ملز کی طرف سے ناجائز کٹوتیوں، وزن میں ہیرا پھیری پر شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت اس ظلم کو روکے۔ صدر کسان بورڈ پاکستان سردار ظفر حسین خان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ گنے کے کاشت کاروں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں پر فوری کارروائی عمل میں لائے۔ کاشت کاروں کا استحصال کرنے والی ایسی تمام شوگر ملز کے خلاف کین ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے جو ناجائز کٹوتیوں اور وزن میں ہیرا پھیری جیسے مجرمانہ فعل کی مرتکب ہو رہی ہیں۔http://jamaat.org/ur/news_detail.php?article_id=2336

No comments:

Post a Comment