Saturday, 15 December 2012

JAMAT A ISLAMI KASUR PRESS RELEASE 15-4-2012




بھائی پھیرو:نوجوان ظالم حکمرانوں سے نجات کے لئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔

بھائی پھیرو(نامہ نگار)جماعت اسلامی ضلع قصور کے امیر عثمان غنی اور امیدوار حلقی قومی اسمبلیNA142 حاجی محمد رمضان نے کہاہے کہ آج دنیا اسلامی قوانین کو بہترین قرار دے کر اپنا رہی ہے ۔یہ ہمارا ورثہ ہیں اس لئے ملک میں عدل و انصاف کو قائم اور پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بناکرہی ہم ترقی کرسکتے ہیں۔مایوس ہونے کی بجائے نوجوان آگے بڑھ کر ظالم حکمرانوں سے نجات کے لئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔انہوں نے کہاکہ عالمی بنک کی رپورٹ کے مطابق2009میں7ہزار افراد نے خود کشی کی جبکہ ہر سال خود کشی کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہورہا ہے۔گیس کی لوڈ شیڈنگ سے صرف پنجاب میں پیداوار70فیصد سے کم ہوکر21فیصد تک آچکی ہے۔ 6کروڑ افراد پرروزگار کے ہر طرح کے مواقع ختم کیے جارہے ہیں۔پیپلز پارٹی اوراس کے اتحادیوں نے عوام اور ملکی معیشت کاناقابل تلافی نقصان کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کی ناعاقبت اندیش پالیسیوں نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔بھارت کے ساتھ تجارت گھاٹے کاسودا ہے جسے قوم مسترد کرتی ہے۔ایک طرف بھارت پاکستان کے مفادات کو زک پہنچانے کاکوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا اور پاکستان کے دریاؤں پر آہستہ آہستہ غیر قانونی قبضہ کررہا ہے جبکہ دوسری طرف ہمارے حکمران بھارت کے ساتھ پیار کی پینگیں بڑھارہے ہیں۔اگر ہندوستان پاکستان کو دوست سمجھتا ہے تو اسلحے کے ڈھیر کیوں لگا رہا ہے؟انہوں نے مزیدکہاکہ حکومت نے اداروں کا بیڑہ غرق کرکے رکھ دیا ہے۔عوام کے خون پسینے کی کمائی سے سبسڈی کے نام پر خسارے میں چلنے والے اداروں کے کرپٹ لوگوں کونوازا جارہا ہے۔گزشتہ3سالوں میں پاکستان ریلوے نے تقریباً65ارب روپے سے زیادہ کا خسارہ برداشت کیا ہے۔ٹرینیں بند ہورہی ہیں،افسران کی مراعات اور خرچے بڑھ رہے ہیں۔گزشتہ مالی سال میں ریلوے کی آمدنی15ارب 55کروڑ اور اخراجات 43ارب روپے رہے۔غریب عوام کے پیسوں سے بنائی جانے والی ریلوے کی جائیدادیں ملک کے امیر طبقے کو کوڑیوں کے دام دے دی گئیں ہیں۔اسٹیل مل اور پی آئی اے کی حالت بھی اس سے مختلف نہیں ہے۔وقت کا تقاضایہ ہے کہ حکمران اپنے طور طریقوں کو درست کریں ورنہ انتخابات میں نتائج بھگتنے کے لئے تیار رہیں۔http://www.paknewslive.com/jamat-news

No comments:

Post a Comment