Wednesday, 12 December 2012

POLICIES OFGOVERNMINT OF PUNJAB ARE AGAINST FARMERS ,35 BILIONS DAMAGE TO WHEAT FARMERS NAWAIWAQT 12-12-2012




لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ق) پنجاب کے پارلیمانی لیڈر چودھری ظہیر الدین خاں نے کہا کہ پنجاب کی حکمران جماعت 65 فیصد کسانوں کو اپنا ووٹر بھی نہیں سمجھتی اور نہ ہی کسان اور شعبہ زراعت پنجاب کے حکمرانوں کی ترجیحی فہرست میں شامل ہیں۔ رواں سال 40 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا ٹارگٹ مقرر کرنے کے باوجود صرف 28لاکھ ٹن گندم خریدی گئی اور 7 لاکھ ٹن گندم ہدف سے کم خریدنے کی وجہ سے کسانوں کو 35ارب کا نقصان پہنچا۔ مسلم لیگ (ق) کسان ونگ کے صوبائی صدر تنویر اعظم چیمہ کی قیادت میں کسانوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 28 لاکھ ٹن سے اوپر ایک من گندم نہیں خریدی گئی۔ اس کے باوجود صوبہ کے چیف ایگزیکٹو کہتے ہیں کہ وفاقی حکومت پنجاب کی ترقی کی دشمن ہے؟ انہوںنے مزیدکہاکہ گزشتہ 5 سالوں میں پنجاب حکومت نے گندم ذخیرہ کرنے کے لئے ایک بھی گودام نہیں بنایا۔ راولپنڈی اور ملتان کے سائیلوز سابق دور حکومت میں بنے جنہیں 5سال کی تاخیر کے بعد فنکشنل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔http://www.nawaiwaqt.com.pk/E-Paper/lahore/2012-12-12/page-7

No comments:

Post a Comment