Sunday, 23 December 2012

MEDICAL DTORE ARE SELLING DRUGS IN BHAI PHERO PHOOL NAGAR 23-12-2012

ھائی پھیرو،پتوکی،سرائے مغل ودیگر دیہات میں نشیلی ادوایات کا کاروبار عروج پر،شہریوں نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کرتا دھرتاﺅںسے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ۔چھاپیےای میل
اتوار, 23 دسمبر 2012 05:05
بھائی پھیرو(زین العابدین سے)بھائی پھیرو،پتوکی،سرائے مغل ودیگر دیہات میں نشیلی ادوایات کا کاروبار عروج پر، دو نمبر و نشیلی ادوایات کا کاروبار کرنے والے راتوں رات امیر،،وزیراعلیٰ پنجاب کے دعوے،دھرے کے دھرے رہ گئے۔نوجوان نسل با آسانی میڈیکل سٹوروں سے نشہ ملنے پر تبا ہ ہونے لگی ،شہریوں نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کرتا دھرتاﺅںسے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق ۔بھائی پھےرو،پتوکی, سرائے مغل ودیگر دیہات میںدو نمبر و نشیلی ادوایات کا کاروبار کرنے والے میڈئکل سٹور مالکان نے جہاں پر دن دُگنا رات چوگنی ترقی کی وہیں پر نوجوان نسل کو نشیلی اور جنسی ادوایات کھلے دھڑلے سے فروخت کرتے ہوئے تباہ کردیاجبکہ یہی نوجوان نسل ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ سمجھے جاتے ہیںمگر اب یہی نوجوان نشہءکی لت میں پڑ کر چوریاں، ڈاکے ڈال رہے ہیں اور نشہءکی لت کو پورا کرنے کی خاطرقبرستانوں میں لگے ہوئے لوہے کے آہنی کتبے بھی چوری کرنے سے گریز نہیں کررہے جب اس سلسلے میں سروے کیا گیا تو پتہ چلا کہ یہ نوجوان پڑھے لکھے ہیں اور نوکریاں نہ ہونے کی وجہ نشہءکی لت میں مبتلا ہوچکے ہیں انہی نوجوانوں میں سے جب ایک سے یہ سوال کیاگیا کہ آپ کو نشہءخریدنے کے لیے کوئی دقت پیش تونہیں آتی تو اُس نے بتایاکہ ہمیں آسانی سے میڈیکل سٹوروں سے نشہءمل جاتا ہے اور کسی طرح کی بھی پریشانی نہیں اٹھانی پڑتی جب یہ سوال کیا گیا کہ کن میڈیکل سٹوروں سے آپ لوگ نشہءخریدتے ہیںتو اُس نے بتایا جس مرضی میڈیکل سٹور سے خرید لیں ۔شہریوں نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کرتا دھرتاﺅںسے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ۔

No comments:

Post a Comment