Tuesday, 11 December 2012

INDIA WATER WAR WILLRUEN PAKISTANI AGRECULTURI 11-12-2012



بھارت پاکستان کی زراعت کو تباہ کرنے کے منصوبوں پر عمل پیرا ہے :کسان بورڈ پاکستان

Tuesday, December 11, 2012, 16:34
مرکزی صدر کسان بورڈ پاکستان سردار ظفر حسین خان نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ ہندو بنےئے کی طرف سے پاکستانی زراعت کی تباہی کے منصوبوں پر بروقت گرفت کرےں بصورت دیگر وہ اپنے مضموم مقاصد میں کامیاب ہو جائے گا اور پاکستان جیسے زرعی ملک کو خوراک کے معاملے میں بھارت کا دست نگر بن کر رہنا پڑے گا۔ کاشت کاروں کے وفد سے ملاقات کے دوران انھوں نے بھارتی آبی جارحیت پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قبل ازیں بھارت دریائے جہلم، چناب اور سندھ پر کئی ناجائز ڈیم تعمیر کر چکا ہے نتیجتاً پاکستانی دریاﺅں کے بہاﺅ میں کمی آئی ہے اور حکومت پاکستان نے بھی کسی بین الاقوامی پلیٹ فارم پر بھارت کی آبی جارحیت کے خلاف موثر اقدام نہیں اٹھائے جس سے پاکستانی زراعت کو ناقابل تلافی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ حکومت پاکستان کی طرف سے مکمل لاعلمی اور خاموشی کی وجہ سے وہ اب دریائے چناب پر مزید ناجائز تعمیرات ”ریٹل“ نامی پن بجلی منصوبہ شروع کر رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس منصوبے کا حجم نیلم، جہلم ہائیڈرل منصوبے جتنا ہے۔ جب کہ پاکستان انڈس واٹر کمیشن بھارت کے اس منصوبے سے بے خبر ہے۔ صدر کسان بورڈ پاکستان نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارتی آبی جارحیت اور اس کے نتیجے میں پاکستانی زراعت کو پہنچنے والے ممکنہ نقصانات پر ازخود نوٹس کے تحت کارروائی عمل میں لائیں اور اس حوالے سے ایک عدالتی کمیشن تشکیل دیا جائے جو اس نئے منصوبے اور اس سے قبل ناجائز تعمیر کےے گئے تمام پن بجلی کے منصوبوں پر مکمل رپورٹ سپریم کورٹ آف پاکستان میں پیش کرے تاکہ اس اہم مسئلے کو بین الاقوامی عدالت انصاف میں لے جایا جاسکے اور بھارت کو آبی جارحیت سے روکا جاسکے۔http://www.pakmediaupdates.com/?p=2585

No comments:

Post a Comment