Monday, 10 December 2012

GASS THEFT IN PALISTAN JAMAAT A ISLAMI 10-12-2012





بجلی اور گیس چوری کے بڑے مجرم حکومتی صفوں میں پناہ لیے بیٹھے ہیں


لاہور 10دسمبر2012 ء:امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے وزارت پٹرولیم کی طرف سے گیس چور ی کے 22ارب روپے گھریلو صارفین پر ڈالنے اور گیس چوروں کو پکڑنے کی بجائے خسارا عوام سے پورا کرنے کے مبینہ فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی اور گیس چوری کے بڑے مجرم حکومتی صفوں میں پناہ لئے بیٹھے ہیں ،حکومت سی این جی اور پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کرنے کے بجائے عوام کو خوار کرنے پرکمر بستہ ہے ،حکمران عوام کوریلیف دینے کے عدالتی فیصلوں کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے ہےں، روزانہ لاکھوں لوگ سی این جی پمپوں پر گھنٹوںقطاروں میں کھڑے حکومت کی نااہلی کا رونا روتے رہتے ہیں جبکہ حکمران پوری ڈھٹائی سے عوامی خدمت کے دعوے کرتے رہتے ہیں ۔
سید منور حسن نے کہا کہ ملک میں بڑے پیمانے پر ہونے والی گیس و بجلی کی چوری عوام کے کھاتے میں ڈال کر ہرسال اربوں روپے عوام سے وصول کئے جاتے ہیں جبکہ اس چوری کا سد باب کرنے کیلئے کوئی اقدامات نہیںکئے جاتے ، لائن لاسز کے نام پر غریب عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جاتا ہے جبکہ لائن سپریٹنڈ نٹ اور لائن مین جوبااثر چوروں کے دست راست ہوتے ہیں ان سے کوئی باز پرس نہیں کی جاتی، انہوں نے کہا کہ حکومت میں بیٹھے ہوئے کمیشن مافیا نے ہر سطح پر کمیشن اور کرپشن کے کلچر کی حوصلہ افزائی کی ہے ،عدالت میں گیس چوری کاجوریکارڈپیش کیا گیا ہے اس کے مطابق جن200 سی این جی پمپوں پر روزانہ لاکھوں روپے کی گیس چوری ہوتی ہے ان میں سے اکثر پمپ حکومتی شخصیات یا ان کے رشتہ داروں کے ہیں جن کے خلاف کوئی اہلکار زبان کھولنے کیلئے تیا ر نہیں،اگر کوئی چور پکڑا جاتا ہے تو وہ کروڑوں روپے کی چوری کے بعد چند لاکھ رشوت دیکر یا کسی ”بڑے صاحب“کی سفارش سے پاک صاف ہوجاتا ہے چوری کے وہ کروڑوں روپے ان غریبوں کے کھاتے میں ڈال دیئے جاتے ہیں جو اپنے گھریلوبل بھی اداکرنے کے قابل نہیں ہیں۔
سید منور حسن نے کہا کہ حکومتی سرپرستی میں ہونے والی کرپشن نے پورے نظام کا بیڑا غرق اورمعاشرے کی جڑوں کو کھوکھلاکردیا ہے ۔بڑے بڑے مگر مچھ حکومتی سرپرستی اور پشت پناہی سے غریب عوام کا خون نچوڑ رہے ہیں اور جب عدلیہ عوام کو ان مگر مچھوں سے بچانے اور ریلیف دینے کیلئے کوئی فیصلہ دیتی ہے تو حکمران اس کی راہ میں رکاوٹ بن جاتے ہیں اورسب کچھ ڈکارنے کے بعد صاف بچ جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے اپنی روش نہ بدلی اورعوام کو ریلیف دینے کی عدالتی کوششوں میں رکاوٹ بنی رہی تو جماعت اسلامی عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہر جگہ سخت احتجاج کرے گی ۔http://jamaat.org/ur/news_detail.php?article_id=2302http://jamaat.org/ur/news_detail.php?article_id=2302

No comments:

Post a Comment