Wednesday, 30 January 2013

JAMAT ISLAMI KASUR ELECTION COMPAIN M AYOB KHAN 30-1-2013

نوجوان گھر گھر جاکر بار بار حکمرانی کرنے والوں کے چہرے بے نقاب کرکے آئندہ انتخابات کو تبدیلی کا ذریعہ بنائیں،ر محمد ایوب خاںچھاپیےای میل
بدھ, 30 جنوری 2013 16:50
بھائی پھیرو(زین العابدین سے)ملک کی باگ ڈور چوروں اور ڈاکوﺅں کے ہاتھ میں ہے۔نوجوان گھر گھر جاکر بار بار حکمرانی کرنے والوں کے چہرے بے نقاب کرکے آئندہ انتخابات کو تبدیلی کا ذریعہ بنائیں۔ شباب ملی کے ضلعی صدر محمد ایوب خاں کا NA142 میں الیکشن کمپین کے دوران کئی دیہات میں نوجوانوں سے خطاب۔ درجنوں نوجوان جماعت اسلامی میں شامل ۔تفصیلات کے مطابق حلقہ NA142 میں جماعت اسلامی نے الیکشن مہم کا آغاز کر دیا اور گزشتہ روز شباب ملی کے ضلعی صدر محمد ایوب خاں کا NA142 میں الیکشن کمپین کے دوران گنجے چک 27،مدر ،کھائی ،ڈھولن چک 27،سمیت کئی دیہات میں نوجوانوں سے خطاب کیا۔انہوں نے کہاکہ ضلع بھر میں آئیندہ انتخابات کیلیے ضلع بھر کے تمام حلقوں میں عوام سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔اور نوجوانوں کو منظم کرکے لٹیرے حکمرانوں کے چہروں سے نقاب اٹھایا جا رہا ہے ۔ جماعت اسلامی کا ہدف انتخاب کے ذریعے ملک میں اسلامی انقلاب لاناہے اورہم اس کے لئے جدوجہد کررہے ہیں۔ جماعت اسلامی مکمل دین اسلام کی علمبردار ہے۔قوم کی باگ ڈور چوراچکوں کے ہاتھ ہے۔مہنگائی،کرپشن،لوٹ مار،دہشتگردی اور بے روزگاری نے قوم کو زندہ درگور کردیا ہے۔حکمرانوں نے پاکستان کو امریکی کالونی بنارکھا ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام آئندہ انتخابات کو تبدیلی کا ذریعہ بنائیں اور ووٹ کی طاقت سے امریکی کاسہ لیسی توڑ کر کرپٹ اور نااہل حکمرانوں کو اقتدار کے ایوانوں سے نکال باہر کریں۔جب تک عوام کی خیر خواہ،محب وطن،جراتمند ،ایماندار اور خوف خدا رکھنے والی قیادت برسراقتدار نہیں آجاتی تب تک امن و امان قائم نہیں ہوسکتا۔انہوں نے جماعت اسلامی حلقہ NA142 کے امیدوار حاجی محمد رمضان ،PP184 کے امیدوار سردار نور احمد ڈوگر،اورPP183 کے جماعت اسلامی کے امیدوار چوہدری عرفان محمود کی طرف اشارہ کرتے کہا کہ ہماری جر ائت مند ،ایماندار اور نڈرقیادت ملک کو در پیش مسائل اور بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ ہمیشہ نوجوان ہی انقلاب لاتے ہیں اس لیے نوجوان گھر گھر جا کر پرانے لٹیروں کی کالی کرتوتوں سے آگاہ کریں اور جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔اس موقع پرعنصر محمود،محمد اکرم ،غلام نبی ،سیف الرحمان وغیرہ درجنوں نوجوانوں نے جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کر کے زبردست نعرہ بازی کی اور آئیندہ انتخابات میں ظالم،لٹیروںسے نجات حاصل کرکے حکومت کی باگ ڈور اللہ اور اس کے رسول کے غلاموں کے حوالے کرنے کا عزم کیا۔
http://www.kasurupdates.com/index.php?option=com_content&view=article&id=978:2013-01-30-16-51-29&catid=2:2012-08-30-18-01-31&Itemid=11

Tuesday, 29 January 2013





بجلی اور گیس چوری کے بڑے مجرم حکومتی صفوں میں پناہ لیے بیٹھے ہیں


لاہور 10دسمبر2012 ء:امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے وزارت پٹرولیم کی طرف سے گیس چور ی کے 22ارب روپے گھریلو صارفین پر ڈالنے اور گیس چوروں کو پکڑنے کی بجائے خسارا عوام سے پورا کرنے کے مبینہ فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی اور گیس چوری کے بڑے مجرم حکومتی صفوں میں پناہ لئے بیٹھے ہیں ،حکومت سی این جی اور پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کرنے کے بجائے عوام کو خوار کرنے پرکمر بستہ ہے ،حکمران عوام کوریلیف دینے کے عدالتی فیصلوں کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے ہےں، روزانہ لاکھوں لوگ سی این جی پمپوں پر گھنٹوںقطاروں میں کھڑے حکومت کی نااہلی کا رونا روتے رہتے ہیں جبکہ حکمران پوری ڈھٹائی سے عوامی خدمت کے دعوے کرتے رہتے ہیں ۔
سید منور حسن نے کہا کہ ملک میں بڑے پیمانے پر ہونے والی گیس و بجلی کی چوری عوام کے کھاتے میں ڈال کر ہرسال اربوں روپے عوام سے وصول کئے جاتے ہیں جبکہ اس چوری کا سد باب کرنے کیلئے کوئی اقدامات نہیںکئے جاتے ، لائن لاسز کے نام پر غریب عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جاتا ہے جبکہ لائن سپریٹنڈ نٹ اور لائن مین جوبااثر چوروں کے دست راست ہوتے ہیں ان سے کوئی باز پرس نہیں کی جاتی، انہوں نے کہا کہ حکومت میں بیٹھے ہوئے کمیشن مافیا نے ہر سطح پر کمیشن اور کرپشن کے کلچر کی حوصلہ افزائی کی ہے ،عدالت میں گیس چوری کاجوریکارڈپیش کیا گیا ہے اس کے مطابق جن200 سی این جی پمپوں پر روزانہ لاکھوں روپے کی گیس چوری ہوتی ہے ان میں سے اکثر پمپ حکومتی شخصیات یا ان کے رشتہ داروں کے ہیں جن کے خلاف کوئی اہلکار زبان کھولنے کیلئے تیا ر نہیں،اگر کوئی چور پکڑا جاتا ہے تو وہ کروڑوں روپے کی چوری کے بعد چند لاکھ رشوت دیکر یا کسی ”بڑے صاحب“کی سفارش سے پاک صاف ہوجاتا ہے چوری کے وہ کروڑوں روپے ان غریبوں کے کھاتے میں ڈال دیئے جاتے ہیں جو اپنے گھریلوبل بھی اداکرنے کے قابل نہیں ہیں۔
سید منور حسن نے کہا کہ حکومتی سرپرستی میں ہونے والی کرپشن نے پورے نظام کا بیڑا غرق اورمعاشرے کی جڑوں کو کھوکھلاکردیا ہے ۔بڑے بڑے مگر مچھ حکومتی سرپرستی اور پشت پناہی سے غریب عوام کا خون نچوڑ رہے ہیں اور جب عدلیہ عوام کو ان مگر مچھوں سے بچانے اور ریلیف دینے کیلئے کوئی فیصلہ دیتی ہے تو حکمران اس کی راہ میں رکاوٹ بن جاتے ہیں اورسب کچھ ڈکارنے کے بعد صاف بچ جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے اپنی روش نہ بدلی اورعوام کو ریلیف دینے کی عدالتی کوششوں میں رکاوٹ بنی رہی تو جماعت اسلامی عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہر جگہ سخت احتجاج کرے گی ۔http://jamaat.org/ur/news_detail.php?article_id=2302http://jamaat.org/ur/news_detail.php?article_id=2302