Tuesday, 29 January 2013

DR SABRI EX MEDICAL OFFICER IS SEEKING FOR HIS FUNDS 29-1-2013

بھائی پھیروہسپتال کے سابق میڈیکل آ فیسر کے مریضوں کا پریس کلب بھائی پھیروکے باہر احتجاجی مظاہرہ ،ریٹائرڈ ڈاکٹر کو واجبات نہ دئےے گئے تووزیر اعلیٰ ہاﺅس کے باہر احتجاج کریں گے ۔ مریضوں کی دھمکیچھاپیےای میل
منگل, 29 جنوری 2013 14:18
بھائی پھیرو(زین العابدین سے)بھائی پھیروہسپتال کے سابق میڈیکل آ فیسر کے مریضوں کا پریس کلب بھائی پھیروکے باہر احتجاجی مظاہرہ ۔ ریٹائرڈ ڈاکٹر کو واجبات نہ دئےے گئے تووزیر اعلیٰ ہاﺅس کے باہر احتجاج کریں گے ۔ مریضوں کی دھمکی ۔ تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو سول ہسپتال کے ڈاکٹر غلام صابر صابری کے درجنوں مریضوں نے مرزا نوید بیگ کی قیادت میں بھائی پھیرو پریس کلب کے با ہر احتجاجی مظاہر ہ کیا ۔ انہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر اُٹھا رکھے تھے ۔ جن پر ڈاکٹر صابری کے حق میں نعرے لکھے ہوئے تھے ۔ مظاہرین نے صحافیوں کو بتایا کہ ڈاکٹر غلام صابر صابری کو ریٹائرڈ ہوئے کئی سال ہو چکے ہیں مگر ، محکمہ نے اُس کے واجبات ادا نہیں کئے ۔جس کی وجہ سے بیمار لوگوں کو شفا دینے والا خود بیمار ہو گیا ہے ۔ مظاہرین نے دھمکی دی کہ اگر مذکورہ ڈاکٹر کو فوری طور پر واجبات ادا نہ کئے گئے تو وہ وزیر اعلیٰ ہاﺅس کے باہر لاہور جا کر احتجاج کریں گے ۔ انہوں نے اعلیٰ عدالتوں کے چیف جسٹس سے اپیل کی کہ وہ اس واقع کا از خود نوٹس لے کر ڈاکٹر کے خاندان کو فاقہ کشی سے بچائیں ۔http://www.kasurupdates.com/index.php?option=com_content&view=article&id=968:2013-01-29-14-18-37&catid=2:2012-08-30-18-01-31&Itemid=11

No comments:

Post a Comment