قصور (محمد دین آزاد سے)قصور پولیس نے پاکستان کے ایک کاریں چوری کرنے والے ایک بڑے گروہ کو گرفتار کرکے ان سے درجنوں کاریں برآمد کر لی ہیں ڈی پی او قصور کی طرف سے جاری کردہ پریس نوٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ دنوں غلام مصطفےٰ اور غلام مرتضےٰ نے لاہو ر کے تھانہ جوہر ٹاﺅن کے علاقہ سے کار نمبری 764-AVB برنگ سفےد چوری کی اور براستہ ملتان روڈ الہ آباد کی طرف آئے پولےس تھانہ الہ آباد کو بذرےعہ وائرلےس اطلاع ملنے پر محمد اشرفASI تھانہ الہ آباد معہ ملازمان نے چو نےاں روڈ الہ آباد پر گاڑی متذکرہ کو روکا تو گاڑی کے اندر بےٹھے دونوں مجرمان نے پولےس پر فائرنگ کر دی اور گاڑی گلشن کالونی کی طرف بھگا دی ۔ لےکن جوانوں نے انتہائی جرات اور بہادری سے تعاقب جاری رکھا ۔ کچھ فاصلے پر جاکر گاڑی کا ٹائر برسٹ ہونے پر دونوں مجرمان گاڑی کو چلتی حالت میں چھوڑ کر گاڑی سے نےچے اتر گئے اور موقع سے فرار ہونے کی کوشش کرنے لگے۔ لےکن پولےس افسران نے غلام مرتضےٰ کو قرےبی پارک سے شدےد مزاحمت کے بعد قابو کر لےا جبکہ غلام مصطفےٰ قرےب ہی جاکے محمد شرےف کے گھر میں گھس گےا اور گھر والوں کو ےر غمال بنا لےا اور تقرےباً دو گھنٹے تک اندر سے فائرنگ کرتا رہا ۔ بالآخر گرفتاری کے لئے کئے گئے تما م حربے ناکام ہونے کے بعد اےلےٹ پولےس کے جوانوں نے پےشہ وارانہ مہارت سے متذکرہ گھر کے اندر داخل ہوکر غلام مصطفےٰ کو کےفر کردار تک پہنچاےا اور گھر میں موجود اشخاص کو آزاد کرواےا ۔ پکڑے جانےوالے ملزم نے دوران تفتےش بتلاےا کہ وہ عرصہ دراز سے کار چوری کے دھندے میں ملوث ہے ۔ تقرےباً دوسال پہلے اسکے بھائی عبدالغفور نے اسے مرغےوں کا سےل پوائنٹ ٹھوکر نےاز بےگ کے قرےب بنا کر دےا ۔ دوکان پر اسکی ملاقات جےل سے رہا ہونےوالے اےک کار چور عمران بھٹی سکنہ سےالکوٹ سے ہوئی ۔ عمران بھٹی نے اسے لالچ دےا کہ وہ گاڑی کو اےک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے کے عوض 5000/-دےا کر ے گا کےونکہ غلام مرتضےٰ کی دوکانداری شراب نوشی، رنڈی بازی اور عےاشی کی وجہ سے تباہ ہوچکی تھی اور وہ مقروض بھی ہوچکا تھا اس لئے اس کے بھائی نے اسے کاروبار سے نکال دےا اور بے دخل کر دےا پھر اس نے عمران کی تےن گاڑےاں اسکی بتائی ہوئی جگہوں پر پہنچائیں اور اسے رقم وصول کی بعد میں عمران بھٹی نے غلام مرتضےٰ کو بھی کار کھولنا اور چوری کر نا سےکھا دےا ۔پھر غلام مرتضےٰ نے خو د ہی ےہ کا م کرنا شروع کر دےا اور عمران خان اور ولی خان پٹھان جس کو عمران بھٹی گاڑےاں بےچتا تھا ان سے رابطہ کرکے پہلی گاڑی عمران خان پٹھان کو فروخت کر دی۔اےک گاڑی چوری کرنے کے بعد غلام مرتضےٰ کو پکڑ کر پولےس نے جےل بجھوادےا ۔ لےکن چند ہی دنوں ضمانت پر رہا ہوگےا ۔ دوبارہ آکر اس نے متعدد کاریں چوری کیں اور دوبارہ کار چوری کے 30مقدمات میں لاہور کے مختلف تھانوں میں چالان ہوکر پھر جےل چلا گےا ۔ اب مورخہ10-10-12کو مذکورہ کےمپ جےل لاہور سے ضمانت پر رہا ہوا ۔ جےل میں اسکی کی ملاقات امجد خان پٹھان اور غلام مصطفےٰ ، رانا ذوالفقار، شےخ زبےر وغےرہ سے ہوئی ۔ جنہوں نے دوبارہ اےک منظم گےنگ بنا کر پہلے سے بھی زےادہ تےزی سے گاڑےاں چوری کر کے بےچنے کا پورا منصوبہ تےار کر لےا ۔غلام مصطفےٰ اور رانا ذوالفقار وغےرہ غلام مرتضےٰ کی رہائی سے قبل ہی جےل سے باہر آچکے تھے اور دھڑا دھڑ کار چوری کر رہے تھے۔ غلام مرتضےٰ نے بھی جےل سے باہر آتے ہی اپنے گےنگ کو جوائن کرلےا ۔ غلام مرتضےٰ اور غلام مصطفےٰ وغےرہ پر مشتمل تقرےباًدس افراد کا ےہ گےنگ اب تک لاہور ،ا وکاڑہ ، قصور اور ساہےوال سے اےک سو سے زائد گاڑےاں چوری کر کے فروخت کرچکا ہے۔اس گےنگ کے دو بڑے اور اہم ارکان میں اےک امجد خان پٹھان اس وقت کوٹ لکھپت جےل میں عمر قےد کا سزا ےافتہ ہے۔ غلام مرتضےٰ گاڑی چوری کرنے کے بعدامجد خان پٹھان سے بذرےعہ موبائل فون رابطہ کر تا ہے تو امجد خان پٹھان اپنے قصور جےل میں موجود لےڈر کمال دےن عرف کمالا ڈوگر جو کہ سزائے موت کا قےدی ہے سے رابطہ کر تا اور کمالا ڈوگر غلام مرتضےٰ کو کسی اےجنٹ کے ذرےعے رقم بجھواتا اور گاڑی لےکر آگے کسی پارٹی کو منافع حاصل کرکے فروخت کرتا ۔ اب غورو فکر اور تدبر کی بات ےہ ہے کہ کرےمنل جسٹس سسٹم کے تما م اجزاءمل کر بڑی مشکل سے کسی مجرم کو پہلے قانون کے شکنجے میں لاتے ہیں اور پھر کسی جرائم پےشہ آدمی کو سزا دلوانا اور بھی جان جوکھوںکا کام ہے ۔ موجودہ صورت حال میں جب تمام اداروں میں اپنی ذمہ دارےاں بطرےق احسن دکھائیں اور کمالا ڈوگر اور امجد خان پٹھان جےسے غنڈے سزا ےاب ہوئے تو اس کے بعد بھی ان کے شر سے معاشرہ محفوظ نہیں ہے ۔ بلکہ ےہ دونوں جےل کے اندر بےٹھ کر کار چوری کا بزنس بڑے اچھے طرےقے سے چلا رہے ہیں اور روزانہ کئی کئی گاڑےاں چوری کرواتے اور ان کی خرےد و فروخت کرواتے ہیں ۔ اس صورت حال کے پےش نظر جےل کے متعلقہ حکام سے عوام الناس ےہ ضرور پوچھنا چاہیں گے کہ کمال دےن ڈوگر اور امجد خان پٹھان جےسے عناصر سے بچنے کے لئے اور کےا کرنا پڑے گا ۔ ہماری جےلوں کی اس حالت زار سے اعلیٰ حکام کو ضرور نوٹس لےنا چاہےے ۔ کمالا ڈوگر اور امجد خاں پٹھان کے اس گےنگ سے ضلع ساہےوال سے چوری ہونےوالی اےک اور لاہور سے چوری ہونےوالی تےن کاریں ابھی تک برآمد کرلی گئی ہیں ۔ مزےد تفتےش ابھی جاری ہے۔ اہم انکشافات اور مزےد گاڑےاں برآمد ہونے کی توقع ہے اور عوام جےلوں کی حالت بہتر ہونے کے متعلق بھی پر امےد ہے۔http://www.kasurupdates.com/index.php?option=com_content&view=article&id=974:2013-01-29-14-28-27&catid=2:2012-08-30-18-01-31&Itemid=11 |
No comments:
Post a Comment