بھائی پھیرو(زین العابدین سے)ایس ایچ او کے بغیر چلنے والے تھانہ سٹی میں دکیٹی کی تین وارداتیں ۔ شہری لاکھوں روپے کی کار ، موٹر سائیکل ، نقدی اورقیمتی سامان سے محروم ۔ تفصیلات کے مطابق دکیٹی کی پہلی واردات میں تین مسلح ڈاکو بائی پاس پر واقع محمد ذکی کی دُکان پر گھس آ ئے اور وہاں پر موجود چوکیدار سر فراز کو تشدد کا نشانہ بنا کر رسیوں سے جکڑ کر کمرے میں بند کر دیا اور موبائل فون ، 53ہزار روپے اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ دکیٹی کی دوسری واردات میں چارمسلح ڈاکو کے محمد طارق شاہین کی دُکان پر گھس آ ئے اور گن پوائنٹ پر ایک موٹر سائیکل نمبر 5566PKR، چار موبائل ، پندرہ ہزار روپے نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر لے گئے ۔ چوری کی تیسری واردات میں ٹاﺅن کمیٹی کے سامنے بلدیہ کا ملازم ذولفقار علی اپنی کار نمبر 500/LLDکھڑی کر کے گھر گیا تو پیچھے سے تین چور اسکی لاکھوں روپے کی گاڑی چرا کرلے گئے http://kasurupdates.com/index.php?option=com_content&view=article&id=789:2013-01-05-07-55-14&catid=2:2012-08-30-18-01-31&Itemid=11 |
No comments:
Post a Comment