بھائی پھیرو(زین العابدین سے) جمعیت العلمائے پاکستان کے ضلعی رہنماﺅں کے پانچ رکنی وفدکی جماعت اسلامی کے ضلعی رہنماﺅں سے ملاقات۔ قاضی حسین احمداور پروفیسر غفور احمدکی وفات پراظہار تعزیت ۔قوم اورعالم اسلام کے اتحاد کے داعی لیڈروںکی وفات سے پیدا ہونے والا خلا بڑی مشکل سے پر ہوگارہنماﺅں کا بیان ، تفصیلات کے مطابق جمعیت العلمائے پاکستان کے ضلعی صدر سید ذاکر حسین شاہ ،اسداللہ حیدر نورانی ،انجینئر جاوید چوہدری ،اورشیخ مشتاق نورانی گزشتہ روز موضع کامونگل میں آئے اورجماعت اسلامی کے ضلعی میڈیا انچارج حاجی محمد رمضان،نائب امیر ضلع قصور سردار نور احمد ڈوگر،احمد جمال،ملک محمد صدیق اور ڈاکٹر داﺅد پرویز مغل سے ملاقات کی اور جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر قاضی حسین احمداور نائب امیر پروفیسر غفور احمدکی وفات پراظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی ۔اس موقع پر جے یو پی کے رہنماﺅںنے دونوں مرحوم لیڈروں کو خراج تحسین پیش کرتے کہا کہ قوم اورعالم اسلام کے اتحاد کے داعی لیڈروںکی وفات سے پیدا ہونے والا خلا بڑی مشکل سے پر ہوگا ۔ان رہنماﺅں کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کر تے ہوئے انکے پسماندگان کیلیے صبر جمیل کی دعاکراتے انہوں نے کہا کہ قاضی حسین احمد اور پروفیسرغفورملک اور عالم اسلام کے مجاہد لیڈر تھے وہ محب وطن سیاستدان تھے۔ ملکی سیاسی تاریخ میں انکا کردار ایک درخشاں ستارے کی مانند ہے انہوں نے اپنی ساری زندگی اللہ کے دین کی سربلندی کیلیے وقف کیے رکھی اور امت مسلمہ کے اتحاد اور یکجہتی کیلیے کوشاں رہے ۔انہوں نے مولانا شاہ احمد نورانی سے ملکر اتحاد امت اور ملی یکجہتی کیلیے جدوجہد کی۔ انکی وفات سے جماعت اسلامی اور پاکستان ایک زیرک،مخلص،جرائت مند،نڈر،اور دیانتدار اور دین دار ساتھی سے محروم ہوگیا ہے ۔ان کا خلا بڑی مشکل سے پورا ہوگا۔http://kasurupdates.com/index.php?option=com_content&view=article&id=868:2013-01-16-09-42-58&catid=2:2012-08-30-18-01-31&Itemid=11 |
No comments:
Post a Comment