پتوکی(ندیم رضا خاں سے)معذور افراد کی مدد کرکے ہم انہیں معاشرے کا مفید اور کار آ مد شہری بنا سکتے ہیں ، دکھی انسانیت کی خدمت کر نا ہمارا مذہبی اور معاشرتی فریضہ ہے ۔ ایک ٹانگ سے محروم نوجوان کو الخدمت فاﺅنڈیشن ضلع قصور کی طرف سے سلائی مشین دینے کی تقریب سے امیر جماعت اسلامی ضلع قصور کا خطاب ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز صفہ مسجد میں الخدمت فاﺅنڈیشن ضلع قصور کے صدر عبد الحفیظ اطہر ایڈووکیٹ نے جمبر کلاں کے ایک ٹانگ سے محروم نوجوان مختار احمد کو سلائی مشین دی ، اس موقع پر موجود معذور افراد سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی ضلع قصور کے امیر عثمان غنی نے کہا معذور افراد کو معاشرے کا مفید شہری بنانے کے لئے مخیر افراد کو اپنا مذہبی اور معاشرتی فریضہ ادا کرنا چاہیے ۔انہوں نے الخدمت فاﺅنڈیشن کی طرف سے ضلع قصور میں کئی مقامات پر ڈسپنسریاں چلانے ، فری ایمبولینس سروس اور معذور افراد کی مدد کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے عبد الحفیظ اطہر کی خدمات کو سراہا ۔ تقریب میں موجود حلقہ این اے 142کے اُمیدوار حاجی محمد رمضان پی پی 184کے سردار نور احمد ڈوگر ,،183کے چوہدری عرفان محمود ، عنصر محمود ، چوہدری ریاض احمداور دیگر بھی موجود تھے http://www.kasurupdates.com/index.php?option=com_content&view=article&id=967:2013-01-29-14-16-44&catid=1:2012-08-30-18-00-51&Itemid=10 |
No comments:
Post a Comment