بھائی پھیرو(زین العابدین سے)ملک کی باگ ڈور چوروں اور ڈاکوﺅں کے ہاتھ میں ہے۔امیدوار گھر گھر جاکر سابقہ بار بار حکمرانی کرنے والوں کے چہرے بے نقاب کرکے آئندہ انتخابات کو تبدیلی کا ذریعہ بنائیں۔ان خیالات کا اظہار نائب امیر جماعت اسلامی پنجاب وقار ندیم وڑائچ نے صوبائی نائب قیم رانا تحفہ دستگیر کے ہمراہ ضلع قصور کے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواران سے خطاب کرتے ہوئے کیا امیر ضلع قصور عثمان غنی کی صدارات میں ہونے والے اجلاس میں ضلع قصور کے تمام صوبائی اور قومی اسمبلی کے امیدواران نے شرکت کی ۔ضلعی سیاسی کمیٹی کے صدر چوہدری مسعود ظفرنے صوبائی قیادت کو بتایا کہ ضلع بھر میں آئیندہ انتخابات کیلیے ضلع بھر کے تمام حلقوں میں عوام سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔صوبائی نائب امیر وقار ندیم وڑائچ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا ہدف انتخاب کے ذریعے ملک میں اسلامی انقلاب لاناہے اورہم اس کے لئے جدوجہد کررہے ہیں۔ جماعت اسلامی مکمل دین اسلام کی علمبردار ہے۔قوم نے اپنا اقتدار اور نظام کی باگ ڈور چوراچکوں کے سپرد کی ہوئی ہے۔مہنگائی،کرپشن،لوٹ مار،دہشتگردی اور بے روزگاری نے قوم کو زندہ درگور کردیا ہے۔حکمرانوں نے پاکستان کو امریکی کالونی بنارکھا ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام آئندہ انتخابات کو تبدیلی کا ذریعہ بنائیں اور ووٹ کی طاقت سے امریکی کاسہ لیسی توڑ کر کرپٹ اور نااہل حکمرانوں کو اقتدار کے ایوانوں سے نکال باہر کریں۔جب تک عوام کی خیر خواہ،محب وطن،جراتمند ،ایماندار اور خوف خدا رکھنے والی قیادت برسراقتدار نہیں آجاتی تب تک امن و امان قائم نہیں ہوسکتا۔جماعت اسلامی کے پاس ایسی صفات کی حامل قیادت موجود ہے جو در پیش مسائل اور بحرانوں سے ملک کو نکال سکتی ہے۔اس کے لئے ضروری ہے کہ جماعت اسلامی کا ساتھ دیا جائے تاکہ ظالم،لٹیروںسے نجات حاصل کرکے حکومت کی باگ ڈور اللہ اور اس کے رسول کے غلاموں کے حوالے کردی جائے ۔انہوں نے کہا کہ غیر ملکی ایجنڈا پر بعض ملک دشمن ملک میں افرا تفری پھیلاکر،فرقہ وارانہ فسادات بھڑکاکر اورعوام کا قتل عام کرکےانتخابات کو ملتوی کرانا چاہتے ہیں مگر جماعت اسلامی انکی تمام سازشوں کو ناکام بنا کر آئیدہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے جیت کر ملک سے مہنگائی،بد امنی،کرپشن اور قتل و غارت کا خاتمہ کردے گی۔http://kasurupdates.com/index.php?option=com_content&view=article&id=845:2013-01-13-05-13-45&catid=2:2012-08-30-18-01-31&Itemid=11 |
No comments:
Post a Comment