Monday, 7 January 2013

BHAI PHERO PHOOLNAGAR POLITITIAN AND KASUR LEADERS CONDOLE ON THE DEATH OF GREAT LEADER OF JAMAT A ISLAMI QAZI HUSSAIN AHMED 7-1-2013

سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمدکی وفات پرمزہبی اورسیاسی رہنماﺅں کا اظہار تعزیت،عالم اسلام ایک نڈراورعاشق رسول سیاستدان سے محروم ہوگیا ہے۔رہنماﺅں کا بیانچھاپیےای میل
پیر, 07 جنوری 2013 06:31

بھائی پھیرو(زین العابدین سے)سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمدکی وفات پرمزہبی اورسیاسی رہنماﺅں کا اظہار تعزیت ۔عالم اسلام ایک نڈراورعاشق رسول سیاستدان سے محروم ہوگیا ہے۔رہنماﺅں کا بیان ، تفصیلات کے مطاب جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر،ملی یکجہتی کونسل کے صدر قاضی حسین احمد کی وفات پر امیر جماعت اسلامی ضلع قصور عثمان غنی ، سابق اُمرا میاں مختار احمد ، حافظ نذیر احمد ، امیر زون ملک محمد صدیق ،مقامی امیر ڈاکٹر داﺅد پرویز ،اُمیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 142حاجی محمد رمضان ،اُمیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 184سردار نور احمد ڈوگر ، پی پی 183چوہدری عرفان محمود ، جمعیت العلمائے پاکستان کے ضلعی صدر سید ذاکر حسین شاہ ، جمعیت العلمائے اسلام کے رہنما ءمولانا عبید اللہ قاسم ، مولانا عبد العزیز ، جمعیت اہلحدیث کے حافظ محمد حنیف شیر نگری ،مرکزی انجمن تاجراں بھائی پھیرو کے سر پرست شیخ محمد منشاء،مرکزی ڈسٹرکٹ یونین آ ف جنرلٹس کے صدر تنویر اسلم خاں ، پریس کلب بھائی پھیروکے صدر ملک عبد الحفیظ ، ، پی پی 184کے مسلم لیگ ق کے اُمید وار الحاج محمد ممتاز خالد بھٹی ، عوامی پریس کلب کے ملک محمد اکرام بلا اور دیگر کئی سیاسی سماجی و مذہبی رہنماﺅں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کر تے انکے لیے دعائے مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی ہے ۔پسماندگان کیلیے صبر جمیل کی دعاکرتے کہا ہے کہ مرحوم جماعت اسلامی ،ملک اور عالم اسلام کے مجاہد لیڈر تھے وہ محب وطن سیاستدان تھے اور ملکی اور بین الاقوامی سیاسی تاریخ میں انکا کردار ایک درخشاں ستارے کی مانند ہے۔وہ مولانا مودودی کے دیرینہ ساتھی تھے اور انہوں نے اپنی ساری زندگی اللہ کے دین کی سربلندی کیلیے وقف کیے رکھی اور امت مسلمہ کے اتحاد اور یکجہتی کیلیے کوشاں رہے ۔انکی وفات سے جماعت اسلامی ایک زیرک،مخلص،جرائت مند،نڈر،اور دیانتدار اور دین دار ساتھی سے محروم ہوگئی ہے ۔انکی وفات ملک اور عالم اسلام کیلیے بھی ایک سانحہ عظیم ہے انکا خلا بڑی مشکل سے پر ہوگا۔http://kasurupdates.com/index.php?option=com_content&view=article&id=800:2013-01-07-06-43-24&catid=1:2012-08-30-18-00-51&Itemid=10BHAI PHERO PHOOLNAGAR POLITITIAN AND KASUR LEADERS CONDOLE ON THE DEATH OF GREAT LEADER OF JAMAT A ISLAMI QAZI HUSSAIN AHMED 7-1-2013

No comments:

Post a Comment