Sunday, 27 January 2013

POLICE TORTURE ILAH ABAD SHO MUAZZAM 27-01-2013

ین مسلح ڈاکوﺅں اور سرائے مغل پولیس میں فائرنگ ۔ساتھی ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے ڈاکوﺅں کا سرغنہ خطرناک اشتہاری ڈاکو ہلاک ,دو ڈاکو رات کے اندھیرے میں فائرنگ کرتے فرار ہونے میں کامیابچھاپیےای میل
اتوار, 27 جنوری 2013 10:21
بھائی پھیرو(زین العابدین سے)تین مسلح ڈاکوﺅں اور سرائے مغل پولیس میں فائرنگ ۔ساتھی ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے ڈاکوﺅں کا سرغنہ خطرناک اشتہاری ڈاکو ہلاک ,دو ڈاکو رات کے اندھیرے میں فائرنگ کرتے فرار ہونے میں کامیاب ۔ تفصیلات کے مطابق علاقے میں دہشت کی علامت اشتہاری ملزم ڈاکوﺅں کا سرغنہ عبدالستار بیٹو اپنے دیگر دو مسلح ساتھیوں کے ہمراہ بلوکی کے قبرستاں کے نزدیک سرائے مغل روڈپر گزرنے والوں کو لوٹ رہا تھا کہ سرائے مغل کی گشت پر مامورپولیس سب انسپکٹر محمد شفیق کی قیادت میںڈاکوﺅں کی جگہ پر پہنچ گئی اور ڈاکوﺅں کو پکڑنے کے لئے آگے بڑھی تو ڈاکوﺅں نے پولیس پارٹی پر خود کار آتشیں اسلحہ سے سیدھی اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی ۔ حفاظت خود اختیاری کے تحت پولیس نے بھی ڈاکوﺅں پر فائرنگ شروع کر دی ۔ علاقہ کافی دیر میدان جنگ بنا رہا ۔ ڈاکوﺅں کی اپنی فائرنگ سے خطرناک اشتہاری ملزم سرغنہ جمبر کا رہائشی عبدالستار بیٹو ہلاک ہو گیاجبکہ اسکے دو ساتھی ڈاکو اندھیرے کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ مرنے والا ڈاکو علاقے میں دہشت کی علامت تھااور گردو نواح میں سڑکوں پر ڈکیتیاں کر کے دن دیہاڑے شہریوں کو لوٹ لیتا تھا ۔ ڈاکو کی ہلاکت پر عوامی سماجی حلقوں نے تھانہ سرائے مغل پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
http://www.kasurupdates.com/index.php?option=com_content&view=article&id=953:2013-01-27-10-22-10&catid=2:2012-08-30-18-01-31&Itemid=11

No comments:

Post a Comment