Thursday, 12 September 2013

ADMISSION OF STUDENTS OF FIFTH ARE BANNED.12-9-2013



پنجاب ایجوکیشن کمیشن کے تحت پانچویں اور آٹھویںکلاسز کے داخلوں کاسلسلہ جاری پی ڈی ایف چھاپیے ای میل
جمعرات, 12 ستمبر 2013 06:30
بھائی پھیرو(زین العابدین سے)پنجاب ایجوکیشن کمیشن کے تحت پانچویں اور آٹھویںکلاسز کے داخلوں کاسلسلہ جاری۔پرائیویٹ ان رجسٹرڈ اداروں کے ساتھ ساتھ ایکسپائر
بھائی پھیرو(زین العابدین سے)پنجاب ایجوکیشن کمیشن کے تحت پانچویں اور آٹھویںکلاسز کے داخلوں کاسلسلہ جاری۔پرائیویٹ ان رجسٹرڈ اداروں کے ساتھ ساتھ ایکسپائر رجسٹریشن والے اداروں کے داخلوں پر بھی تحصیل پتوکی میں خودساختہ پابندی لگا دی گئی۔تاحال تحصیل پتوکی میں موجود تقریباً چار سو سکول میں سے بیالیس سکولوں کے داخلہ فارم جمع ہو سکے۔سینکڑوں کی تعداد میں پنجم اور ہشتم کے طلباءو طالبات سال 2015ءکے امتحانات میں شامل ہونے سے رہ جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب ایجوکیشن کمیشن کے پانچویں اور آٹھویں کی کلاسز میں پڑھنے والے طلباوطالبات کے داخلوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے ۔پرائیویٹ سکولوں پر یہ قانون بھی نافذ کر دیا گیاہے کہ صرف اور صرف رجسٹرڈ ادارے ہی داخلہ فارم جمع کرواسکیںگے۔رجسٹریشن ایکسپائرہونے والے ادارے بھی داخلہ فارم جمع نہیں کرواسکیںگے۔یاد رہے کہ اسطرح داخلوں پر تحصیل پتوکی میں خود ساختہ پابندی کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میںطلباءو طالبات سال 2015 کے امتحانات میں شرکت نہیں کر پائیں گے۔حکومت پنجاب کو چاہیے کہ موجودہ داخلوںپر پابندی کو ہٹا دیا جائے اور اداروں کو رجسٹریشن کے لیے الگ سے ڈیٹ کا اعلان کیا جائے۔

No comments:

Post a Comment