PAKISTAN SHOULD NOT TRADE WITH INDIA.28-9-2013
ھارت سے بجلی خریدنے کا فیصلہ قابل مذمت ہے، امیر جماعت اسلامی ضلع قصور |
ہفتہ, 28 ستمبر 2013 14:04 |
بھائی پھیروو(زین العابدین سے)بھارت سے بجلی
خریدنے کا فیصلہ قابل مذمت ہے،مہنگائی نے عوام کو مار ڈالا ہے۔آئیندہ
بلدیاتی انتخا ب میں لوگ حکمران پارٹی کو
بھائی پھیروو(زین العابدین سے)بھارت سے بجلی خریدنے کا فیصلہ قابل مذمت
ہے،مہنگائی نے عوام کو مار ڈالا ہے۔آئیندہ بلدیاتی انتخا ب میں لوگ حکمران
پارٹی کو مسترد کردیں۔قائم مقام امیر جماعت اسلامی ضلع قصور چوہدری مسعود
ظفرنے کہا ہے کہ بھارت سے بجلی خریدنے کا فیصلہ انتہائی قابل مذمت ہے جسے
فی الفور واپس لیاجائے۔حکومت پاکستان18کروڑ عوام کے جذبات کا احترام
کرے۔دنیامیںباوقار مقام کے لئے کشکول توڑنا ہوگا۔بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ
نے30ہزار صنعتی یونٹس کو بند اور لاکھوں مزدور کو بے روز گار کردیا
ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نازک ترین دور سے گزررہا ہے۔وقت آگیا ہے کہ قوم
بلدیاتی انتخابات میں ایسے لوگوں کو منتخب کرے جو حقیقی معنوں میں محب
وطن،بے داغ اور لوگوں کی خدمت کو اپنافریضہ سمجھتے ہوئے سرانجام
دیں۔بلدیاتی انتخابات میں تاخیر ناقابل برداشت ہے۔ملک میں جس کی لاٹھی اس
کی بھینس کا قانون رائج ہے۔لاقانونیت کی انتہا ہوچکی ہے۔پشاور دھماکے نے
پوری قوم کو سوگوار کردیا ہے۔حکومت پاکستان اقلیتوں کو مکمل تحفظ فراہم
کرے۔مسیحی برادری کے مظاہروںپر پولیس کی جانب سے تشدد انتہائی قابل مذمت
ہے۔مسعود ظفر نے مزیدکہاکہ ملکی معیشت کا بیڑہ غرق ہوچکا ہے ۔میڈیا رپورٹ
کے مطابق 2012کے اختتام پر غربت کی لکیر سے نیچے جانے والوں کی تعداد5کروڑ
87لاکھ تھی جوکہ ملکی آبادی کا33فیصد جبکہ موجودہ وزیر خزانہ اس بات کا
برملا اظہار کرچکے ہیںکہ ملک کی60فیصد آبادی سطح غربت سے نیچے زندگی گزارنے
پر مجبور ہے۔عالمی انڈکس میںپاکستان107سے132ویںپوزیشن پر آگیا ہے۔ترقی اور
خوشحالی کے خواب دکھانے والوں نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے
|
No comments:
Post a Comment