Friday, 27 September 2013

WAPDA OVERBILLING AND BOGAS BILLS.27-9-2013

WAPDA OVERBILLING AND BOGAS BILLS.27-9-2013
http://jang.com.pk/jang/sep2013-daily/27-09-2013/index.html
واپداملازمین غریب صارفین کوبوگس مقدمات درج کرانے کی دھمکیاں دیکر دیہاڑیاں لگانا معمول بنا لیا، بڑے بڑے مگر مچھ آزادچھوٹی مچھلیاں پکڑ کر کاروائی ڈالی جانے لگی پی ڈی ایف چھاپیے ای میل
جمعہ, 27 ستمبر 2013 04:57
پتوکی(ندیم رضا خاں سے)سرائے مغل۔ محکمہ واپڈاو محکمہ سوئی گیس کی بجلی اور گیس چوروں کے خلاف چلائی جانے والی مہم کو محکمہ کے کرپٹ ملازمین نے پتوکی(ندیم رضا خاں سے)سرائے مغل۔ محکمہ واپڈاو محکمہ سوئی گیس کی بجلی اور گیس چوروں کے خلاف چلائی جانے والی مہم کو محکمہ کے کرپٹ ملازمین نے صارفین سے بھاری رشوت بٹورنے کا ذریعہ بنا لیا،غریب صارفین کوبوگس مقدمات درج کرانے کی دھمکیاں دیکر دیہاڑیاں لگانا معمول بنا لیا، بڑے بڑے مگر مچھ آزادچھوٹی مچھلیاں پکڑ کر کاروائی ڈالی جانے لگی۔تفصیلات کے مطابق۔ سرائے مغل و گردونواح میں گزشتہ دنوں حکومت کی بجلی و گیس چوروں کے خلاف چلائی جانے والی مہم کو ان محکموں میں چھپی کالی بھیڑوں نے رشوت بٹور کر کالے دھن سے اپنی تجوریاں بھرنے کا ذریعہ بنا لیا ہے ایک سروے کے مطابق سرائے مغل اور گردونواح کے صنعتی علاقہ میں اربوں روپے کی بجلی اور گیس چوری ہوتی ہے اور یہ سب کچھ ان محکموں کے راشی ملازمین کی ملی بھگت سے ہوتا ہے بعض اوقات ان ملازمین کے خلاف محکمانہ کاروائی بھی ہوتی ہے مگر با اثر افراد کے کہنے پر اوپر کے افسران ان سیاسستدانوں کے چہیتوں پر ہاتھ ڈالنے سے گریزاں رہتے ہیںجبکہ محکمہ واپڈا کے میٹر ریڈر زصارفین کو ذائد یونٹ ڈالکر تنگ کرکے نزرانے وصول کرتے ہیں اور پھر ذائد یونٹ ڈالے جانے پر جب صارفین ان غلط بلوں کو ٹھیک کروانے کے لیے ان راشی ریڈروں کے پاس آتے ہیں تو اُن سے ان بلوں کو درست کرنے کے لیے بھی رشوت بٹورتے ہیںصارفین محمد رمضان ،محمد اشرف اور دیگر نے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ واپڈا اور سوئی گیس کے بڑے بڑے چور مگر مچھوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔کسان بورڈ تحصیل پتوکی کے سابق صدر چوہدری رحمت اللہ نے چیف جسٹس پاکستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ از خود نوٹس لیکر اس علاقے میں اربوں روپے کی بجلی و گیس چوری کا تدارک کریں اور قومی خزانہ کو نقصان پہنچانے والے سرکاری ملازمین کو نوکریوں سے بر خواست کرائیں بصورت دیگر کسان بورڈ احتجاجی تحریک چلائے گا۔

No comments:

Post a Comment