GOVERNMINT SHOULD GIVE FREE WAPDA CONNECTION FOR TUBWWELL,KISAN BORD PAKISTAN 12-9-2013
http://kasurupdates.com/index.php?option=com_content&view=article&id=1069:2013-09-12-06-29-53&catid=16:2013-04-24-19-20-06&Itemid=12
http://kasurupdates.com/index.php?option=com_content&view=article&id=1069:2013-09-12-06-29-53&catid=16:2013-04-24-19-20-06&Itemid=12
سرائے مغل :حکومت کو چاہیے کہ چھوٹے زمینداروں کوٹیوب ویل کے فری کنکشن دیے جائیں،زمینداروں کا مطالبہ |
جمعرات, 12 ستمبر 2013 06:28 |
بھائی پھیرو(زین العابدین سے)سرائے مغل
:حکومت کو چاہیے کہ چھوٹے زمینداروں کوٹیوب ویل کے فری کنکشن دیے
جائیں۔سرائے مغل اور اس کے گردو نواح
بھائی پھیرو(زین العابدین سے)سرائے مغل
:حکومت کو چاہیے کہ چھوٹے زمینداروں کوٹیوب ویل کے فری کنکشن دیے
جائیں۔سرائے مغل اور اس کے گردو نواح کے درجنوں دیہات میں رہنے والے چھوٹے
زمینداروں نے اپنے مسائل کا مطالبہ کرتے ہوئے بتایا کہ اگر حکومت پنجاب
ہمارے لیے چند سابقہ حکومتوں کی طرح ٹیوب ویل کے فری کنکشن کی آفر دے تو
یقینا ہمارے لیے کافی آسانیاں پیدا ہوسکتی ہیں اکثرو بیشتر زمینداروں نے
تیل پر چلنے والے انجن اپنی مدد آپ کے لگوا رکھے جو اس مہنگائی کے دور میں
ہماری پیدا ہونے والی تمام تر فصلوں کی آمدن اس کے اخراجات میں ختم ہوجاتی
ہے جس کی وجہ اکثر زمیندار بجلی چوری جیسی لعنت کو گلے لگانے پر مجبور ہو
چکے ہیں اور واپڈا ملازمین نے بجلی چوری کروانے کو اپنا ذریعہ معاش بنا
رکھا ہے۔انہوں نے حکومت پنجاب سے اپیل کی کہ غریب محنت کش کسانوں کے حال پر
رحم کرتے ہوئے یہ فری کنکشن کی سہولت کو بحال کر کے احسان فرمایاجائے تاکہ
اس مہنگائی میں وہ اپنی فیملیوں کے اخراجات اور اپنی اولاد کو اچھی تعلیم
دلوانے کے اخراجات بھی پورے کر سکیں۔
|
No comments:
Post a Comment