DACO RAJ IN BHAI PHERO PHOOL NAGAR15-9-2013
http://kasurupdates.com/index.php?option=com_content&view=article&id=1090:2013-09-15-09-15-11&catid=16:2013-04-24-19-20-06&Itemid=12
آٹھ مسلح ڈاکوﺅں نے وقفہ وقفہ سے تین کاروں میں سوار درجن بھر افراد سے گن پوائینٹ پر لاکھوں روپے نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا |
اتوار, 15 ستمبر 2013 09:14 |
بھائی پھیرو(زین العابدین سے) تھانہ سٹی سے
چند کلومیٹر دور ڈکیتی کی تین وارداتوں میںآٹھ مسلح ڈاکوﺅں نے وقفہ وقفہ
سے تین کاروں میں سوار درجن بھر افراد سے گن پوائینٹ پر لاکھوں روپے نقدی
بھائی پھیرو(زین العابدین سے) تھانہ سٹی سے چند کلومیٹر دور ڈکیتی کی تین
وارداتوں میںآٹھ مسلح ڈاکوﺅں نے وقفہ وقفہ سے تین کاروں میں سوار درجن بھر
افراد سے گن پوائینٹ پر لاکھوں روپے نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا۔تفصیلات
کے مطابق گزشتہ رات تھانہ سٹی سے چند کلومیٹر دور سردار ٹیکسٹائل مل کے
قریب آٹھ مسلح ڈاکوﺅں نے ملتان روڈ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے کار نمبر
LEC7744کو روکا اور اس میں سوار لنڈیانوالہ کے رہائشی محمد اصغرسے گن
پوائینٹ پر175000روپے نقدی ،سات چیک،دو اے ٹی ایم کارڈ،دو موبائیل،ساتھی
امجد سے تین ہزارنقدی چھین لی۔پیچھے آنے والی کار نمبرLEC861کے سوار
عبدالواحدسے دس ہزار ،محمد احسن سے بارہ سو،محمد اجمل سے پانچ ہزار ،احمد
حسن سے سات ہزار اور پانچ موبائیل چھین لیے۔تیسری کار نمبر LWS277کے سواروں
محمد اسحاق سے چھ ہزار اور موبائیل،ندیم صدیقی سے موبائیل،اظہر سے گیارہ
ہزار ،محمد الیاس سے نو ہزار چھین لیے۔ڈاکو کئی گھنٹے تک ملتان روڈ پر لوٹ
مار کرتے رہے مگر نہ ہی گشتی ،نہ پٹرولنگ اور نہ ہی موٹر وے پولیس وہاں پر
پہنچی۔عوامی سماجی حلقوں نے بھائی پھےرو اور گردونواح میں بڑھتی ڈکیتیوں پر
شدید تشویش کا اظہار کرتے اعلی حکام سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے ۔
|
No comments:
Post a Comment