Thursday, 12 September 2013

POLICE THANA SADAR BHAI PHERO RECOVER 40 LITRE WINE FROM THANA CITY PHOOL NAGAR.12-09-2013

 POLICE THANA SADAR BHAI PHERO RECOVER 40 LITRE WINE FROM THANA CITY PHOOL NAGAR.12-09-2013
http://kasurupdates.com/index.php?option=com_content&view=article&id=1073:2013-09-12-06-39-25&catid=16:2013-04-24-19-20-06&Itemid=12
ھانہ سٹی پولیس کی سرپرستی میں شہر میں ولایتی اور دیسی شراب فروخت کرنے والا ایک اور منشیات فروش گرفتار، چالیس لٹر ولایتی شراب بر آمد کرلی گئی پی ڈی ایف چھاپیے ای میل
جمعرات, 12 ستمبر 2013 06:39
بھائی پھیرو(زین العابدین سے)تھانہ سٹی پولیس کی سرپرستی میں شہر میں ولایتی اور دیسی شراب فروخت کرنے والا ایک اور منشیات فروش گرفتار ۔تھانہ صدر پولیس نے چھاپہ بھائی پھیرو(زین العابدین سے)تھانہ سٹی پولیس کی سرپرستی میں شہر میں ولایتی اور دیسی شراب فروخت کرنے والا ایک اور منشیات فروش گرفتار ۔تھانہ صدر پولیس نے چھاپہ مار کر بدنام زمانہ منشیات فروش کے قبضہ سے چالیس لٹر ولایتی شراب بر آمد کرلی۔منشیات فروش تھانہ سٹی پولیس کو منتھلی دیکر کافی عرصہ سے تھانہ سٹی کے قریب منشیات فروشی کر رہا تھا۔دو دن قبل بھی صدر پولیس نے تھانہ سٹی میں رہائش پزیر منشیات فروش سے چھ سو لٹر شراب پکڑی تھی ،شہر میں منشات فروشوں کو سٹی پولیس کیوں نہیں پکڑتی ؟صدر پولیس کیسے پکڑ لیتی ہے ؟عوام کا آئی جی پولیس سے سوال ۔تفصیلات کے مطابق بھائی پھےرو شہر تھانہ سٹی کی قریبی آبادی محلہ شیر پور روڈ میں بدنام زمانہ منشیات فروش وسیم اسلم گل کافی عرصہ سے تھانہ سٹی بھائی پھیرو پولیس سے مک مکا کرکے آزادانہ دیسی اور ولایتی شراب فروخت کرکے نئی نسل کو تباہ کر رہا تھا ،ایس ایچ او تھانہ صدر ملک محمد اشرف کو مخبری ملی تو اس نے اے ایس آئی عاطف نزیرپر ایک ٹیم کو یہ ٹاسک دیا جنہوں نے کامیاب چھاپہ مار کر تھانہ سٹی کے رہائشی وسیم کو شرب سپلائی کرتے شیر پور روڈ سے گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے چالیس لٹر ولایتی شراب بر آمد کرلی۔عوامی سماجی حلقوں نے آئی جی پنجاب،ڈی آئی جی شیخوپورہ رینج ،ڈی پی او قصور سے سوال پوچھا ہے کہ تھانہ سٹی میں سر عام منشیات فروشی کرنے والوں کو تھانہ صدر کی پولیس کیسے پکڑ لیتی ہے اور کیا تھانہ سٹی پولیس کو یہ منشیات فروشی نظر نہیں آتی۔شہری حلقوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے تھانہ سٹی پولیس کی کرپشن کا سخت نوٹس لیں اور شراب پکڑنے والی تھانہ صدر پولیس کو بھاری انعامات دیں ۔

No comments:

Post a Comment