JAMAT ISLASMI KASUR WILL CONTEST LOCAL BODIES ELECTION IN 2013.7-9-2013
http://kasurupdates.com/index.php?option=com_content&view=article&id=1022:----1965----------------&catid=3:2013-04-24-07-39-07&Itemid=4
http://kasurupdates.com/index.php?option=com_content&view=article&id=1022:----1965----------------&catid=3:2013-04-24-07-39-07&Itemid=4
اک فوج چھ ستمبر 1965کی طرح انڈیا اور امریکہ کی سرحدی خلاف ورزیوں کا جواب دے ،جماعت اسلامی ضلع قصور |
ہفتہ, 07 ستمبر 2013 10:18 |
بھائی پھیرو(زین العابدین سے)عوام مہنگائی،بد امنی،ڈکیتیوں اور بے روزگاری کے ذمہ دار حکمرانوںسے اکتا چکے ہیں۔ آئندہ بلدیاتی الیکشن میںحکمرانوں کو شکست فاش دیں گے۔پاک فوج چھ ستمبر 1965کی طرح انڈیا اور امریکہ کی سرحدی خلاف ورزیوں کا جواب دے ۔بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں میں بلائے گئے اجلاس سے سیاسی کمیٹی ضلع قصور کے صدر مسعود ظفر کاخطاب۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جماعت اسلامی کے مقامی ذمہ داران ،کارکنان اور شباب ملی کے عہدیداران کا ایک ہنگامی اجلاس یہاں منعقد ہوا ۔اجلاس کی صدارت امیر زون صدیق ملک نے کی جبکہ اس کے مہمان خصوصی جماعت اسلامی ضلع قصور کی سیاسی کمیٹی کے صدر مسعود ظفر تھے ۔اجلاس میں جماعت اسلامی کے ضلعی رہنماﺅں حاجی محمد رمضان،سردار نور احمدڈوگر،ملک محمد صدیق،مرزا نوید بیگ،مقبول احمد کمبوہ،سمیت کئی کارکنان نے شرکت کی ۔اجلاس کے شرکا سے خطاب کرتے ضلعی سیاسی کمیٹی کے صدر مسعود ظفر نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے چند ہفتوں میں ہی عوام پر مہنگائی کے پہاڑ توڑ دیے ہیں۔کشکول توڑنے کے دعوے کرنے والوں نے بڑا کشکول لیکر قوم کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے اور،،قرض اتارو ملک سنوارو،،کے نعرے لگانے والوں نے ملک کو مزید قرضوں میں جکڑ دیا ہے۔آئی ایم ایف کے کہنے پر بجلی،تیل ،اور گیس کی قیمتیں بڑھا کر اور جنرل سیلز ٹیکس بڑھا کر عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔لوڈشیڈنگ پہلے سے کئی گنا بڑھ چکی ہے جس وجہ سے ہزاروں فیکٹریاں بند ہوجانے سے لاکھوں مزدور بے روزگار ہو چکے ہیں۔ڈرون حملوں اورخودکش حملوں میں بھی کوئی کمی نہیں آئی۔چوریوں ،ڈکیتیوں اور قتل و غارت نے عوام کا جینا حرام کر رکھا ہے۔اس لیے چند ہفتے قبل جن لوگوں نے ،،شیر،،کو جھولیاں بھر بھر کر ووٹ دیے اب وہی لوگ جھولیاں اٹھا اٹھا کر موجودہ حکمرانوں کو بد دعائیں دے رہے ہیں ۔جماعت اسلامی کے کارکنوں کو چاہیے کہ وہ گھر گھر پھیل جائیں اور عوام کو سمجھائیں کہ قرآن و سنت کی تعلیمات پر عمل کرنے ہی میں ہم دنیا اور آخرت میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام موجودہ حکمرانوں سے اکتا چکے ہیں اس لیے آئیندہ بلدیاتی انتخابات میں حکمران پارٹی کو شکست فاش ہوگی۔جماعت اسلامی قصورنے بلدیاتی انتخابات میں زور و شور سے حصہ لینے کیلیے تیاریاں شروع کردی ہیں۔انہوں نے ذمیداران پر زور دیا کہ وہ بلدیاتی انتخاب کیلیے بھرپور جدو جہد کریں۔اس موقع پر مقامی جماعت نے اعلان کیااورکہا کہ انشا ءاللہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی اپنے امیدوار کھڑے کرنے کی بھرپور کوشش کرے گی۔یوم دفاع پاکستان اور یوم ختم نبوت کے کے حوالے سے پاس کی گئی دو قراردادوں میں مطالبہ کیا گیاکہ قادیانوں کو کلیدی عہدوں سے ہٹایا جائے،گستاخان رسول کو سخت ترین سزا دی جائے اور گستاخ ملکوں سے سفارتی تعلقات ختم کیے جائیں۔انڈیا اور امریکہ کی سرحدی خلاف ورزیوں اور ڈرون حملوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے اور پاک فوج چھ ستمبر 1965کی طرح دشمن ملکوں کے خلاف کاروائی کرے۔ |
No comments:
Post a Comment