Tuesday, 10 September 2013

JAMAT ISLAMI KASUR WILL CONTEST ELECTION OF LOCAL BODIES>USMAN GHANI.10-9-2013

 JAMAT ISLAMI KASUR WILL CONTEST ELECTION OF LOCAL BODIES>USMAN GHANI.10-9-2013
http://kasurupdates.com/index.php?option=com_content&view=article&id=1042:2013-09-10-04-16-59&catid=4:2013-04-24-07-39-18&Itemid=9
جماعت اسلامی قصور ضلع بھر کی تمام یونین کونسلوں میں اپنے امیدوار کھڑے کرےگی،جماعت اسلامی ضلع قصور امیر عثمان غنی پی ڈی ایف چھاپیے ای میل
منگل, 10 ستمبر 2013 04:16
بھائی پھیرو(زین العابدین سے)جماعت اسلامی قصور ضلع بھر کی تمام یونین کونسلوں میں اپنے امیدوار کھڑے کرےگی۔ حکمرانوں کو شکست فاش دیں گے ۔جماعت اسلامی بھائی پھیرو(زین العابدین سے)جماعت اسلامی قصور ضلع بھر کی تمام یونین کونسلوں میں اپنے امیدوار کھڑے کرےگی۔ حکمرانوں کو شکست فاش دیں گے ۔جماعت اسلامی ضلع قصور کے امیر عثمان غنی کی بھائی پھےرو میں صحافیوں سے گفتگو۔تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی بھائی پھےرو کے ذمہ داران اور کارکنان کا ہنگامی اجلاس رہائش گاہ ڈاکٹر عبدالخالق مرحوم میں منعقد ہوا جس میں جماعت اسلامی ضلع قصور کے امیر عثمان غنی اور سیکرٹری مقبول رضی نے شرکت کی ۔اجلاس میں جماعت اسلامی بھائی پھےرو زون کے امیر ملک محمد صدیق ،سیاسی کمیٹی کے صدر سردار نور احمد ڈوگر ،میڈیا سیکرٹری حاجی محمد رمضان،مقبول احمد کمبوہ،خلیل احمد بھٹی ،ڈاکٹر داﺅد پرویز مغل ،بابر اسماعیل ،حاجی عبدالحفیظ سمیت کئی کارکنان نے شرکت کی ۔اجلاس میں آئندہ بلدیاتی انتخابات میں حلقہ بھائی پھےرو سے حصہ لینے والے امیدواروں کے ناموں کی فہرست پر غور کیا گیا ۔اجلاس کے بعد امیر جماعت اسلامی ضلع قصور عثمان غنی نے کہا کہ جماعت اسلامی کے کارکنوں کو چاہیے کہ وہ گھر گھر پھیل جائیں اور عوام کو سمجھائیں کہ قرآن و سنت کی تعلیمات پر عمل کرنے ہی میں ہم دنیا اور آخرت میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام موجودہ حکمرانوں سے اکتا چکے ہیں اس لیے آئیندہ بلدیاتی انتخابات میں حکمران پارٹی کو شکست فاش ہوگی۔جماعت اسلامی قصورنے بلدیاتی انتخابات میں زور و شور سے حصہ لینے کیلیے تیاریاں شروع کردی ہیں۔انہوں نے ذمیداران پر زور دیا کہ وہ بلدیاتی انتخاب کیلیے بھرپور جدو جہد کریں۔اس موقع پر مقامی جماعت نے اعلان کیااورکہا کہ انشا ءاللہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی اپنے امیدوار کھڑے کرنے کی بھرپور کوشش کرے گی۔امیر ضلع نے بتایا کہ انہوں نے ضلع بھر کے ہر زون کا دورہ مکمل کر لیا ہے اور انشا ع اللہ پندرہ ستمبر کوقصور میں ہونے والا اجتماع ضلع قصور کی بلدیاتی سیاست کا رخ موڑ دئے گا۔

No comments:

Post a Comment