Thursday, 6 December 2012

ODOURER FUL WATER IN JAMBER 6-12-2012




جمبر:واٹرسپلائی کے پانی میں کیڑے اوربدبو،شکایت پرایس ڈی اوواٹرسپلائی آنکھیں دکھا نے لگا

بھائی پھیرو(نامہ نگار) جمبرواٹرسپلائی کے پانی میں کیڑے اور بدبو ،شکایت پر ایس ڈی او واٹرسپلائی عوام کو آنکھیں دکھا نے لگا تفصیلات کے مطابق جمبر خورد کے واٹر سپلائی کا پانی جو عوام کو سپلائی کیا جارہا ہے اس میں کیڑے اور بدبو آنا شروع ہوگئی ہے۔ گندا پانی پینے سے سینکڑوں لوگ طرح طرح کی بیماریوں میں مبتلا ہوکر زندہ درگور بن چکے ہیں اس سلسلے میں جب سابق کونسلر رانا لیاقت نے ایس ڈی اوہیلتھ محمد سلیم سے رابطہ کیا اور شکایت درج کرائی تو اس نے جواب دیا کہ اگر کیڑے ہیں تو پانی نہ پیو، ہم نے جمبر کا ٹھیکہ نہیں لیا ہوا۔ ایس ڈی او کے جواب پر عوام میں زبردست اشتعال پھیل چکا ہے اور معززین علاقہ رانا منور علی ، رانا صادق، رانا اختر علی، راؤعبدالقیوم اور نعیم احمدنے افسران بالا سے درخواست کی ہے کہ ہمارے مسئلہ کا فوری حل نکالا جائے اور مضر صحت پانی سے نجات دلائی جائے وگرنہ محکمہ ہیلتھ کے دفاتر کا گھیراؤ کیا http://www.paknewslive.com/jamber-20

No comments:

Post a Comment