بھائی پھیرو(زین العابدین سے)گھر سے چالیس کلومیٹر دور ملازمت کرنے والی استاتی کو محکمہ تعلیم کے افسران نے نوکری سے غیر قانونی طور پر بر خاست کر دیا ۔ غریب والدین کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوکری بحال کرنے کی اپیل ، تفصیلات کے مطابق چھانگا مانگا کی رہائشی شفقت پروین اپنے گھر سے چالیس میل دور واقع گورنمنٹ ایلمینٹری سکول ججل میں ملازمت کرتی رہی ۔ بعد میں محکمہ تعلیم کے ایک کرپٹ افسر نئے رشوت بٹورنے کی خاطر اُسے تنگ کرنا شروع کر دیا ۔ رشوت نہ دینے پر مذکورہ افسر نے اُسے غیر قانونی طور پر نوکری سے بر خاست کر دیا ۔ شفقت پروین کے غریب والدین نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ انکی بیٹی کی نوکری بحال کرکے غریب خاندان کو فاقوں سے بچایا جائے |
No comments:
Post a Comment