Friday, 1 February 2013

DRUG MAFIA IN BHAI PHERO IS ACTIVE WITH THE COOPERATION OF POLICE CITY 1-2-2013

تھانہ سٹی بھائیپھیرومیں حرام خور عملے کی حرام خوری کے باعث تھانہ سٹی بھائی پھےرو کی حدود میں سنوکر کلب کی آڑ میں کھلے عام جواء،منشیات بکنے لگیچھاپیےای میل
جمعہ, 01 فروری 2013 17:06
بھائی پھیرو(زین العابدین سے)تھانہ سٹی بھائیپھیرومیں حرام خور عملے کی حرام خوری کے باعث تھانہ سٹی بھائی پھےرو کی حدود میں سنوکر کلب کی آڑ میں کھلے عام جواء،منشیات بکنے لگی ۔نوجوان نسل بے راہ روی کا شکار اور مستقبل برباد ہورہا ہے خواتین کو گھریلو اشیاءکی خریداری کےلئے گھر سے نکلنا مشکل ہوگیا سنوکر پر غنڈہ عناصر آنے جانے والی باپردہ خواتین کو فحش مذاق کرنا اپنا فرض سمجھنے لگے پولیس اہلکاروں کی آنکھیں منتھلی کی سیاہ پٹی سے بند ہوکر رہ گئیں تفصیلات کے مطابق بھائی پھےروتھانہ سٹی کے قریب محلہ جوئیانوالہ نزد نیو پارک کے بااثر منشیات فروش جو عرصہ دراز سے مقامی پولیس کی بھرپور خدمت کے بدلے کھلے دھڑلے سے یہاں محلہ میں سنوکر کلب کی آڑ میں منشیات اور جوئے کا دھندہ کررہا ہے سنوکر کلب چوک میں ہونے کی وجہ سے سکول میں جانے والے بچے سکول جانے کی بجائے سنوکر کھیلتے رہتے ہیں جبکہ محلہ کی دوکان اور بازار سے سودا سلف کی خرید کےلئے محلہ کی خواتین کو اسی چوک سے گذرنا پُل صراط سے گذرنے کے مترادف ہے یہاں سنوکر کلب پر موجود آوارہ اور غنڈہ عناصر باپردہ خواتین کو فحش مذاق کرتے ہیں جس سے انہیں انتہائی کوفت سے گذرنا پڑتا ہے اہل محلہ نے متعدد بار سنوکر کلب کے مالک کو اس دھندے کے خاتمے کےلئے کہا مگر وہ دھندہ ختم کرنے کی بجائے محلہ داروں کی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ تزلیل کرتا ہے اور سخت زبان استعمال کرتے ہوئے کہتا ہے کہ جسے اعتراض ہو وہ محلہ چھوڑجائے اس مسئلہ کے ازالہ کےلئے تھانہ سٹی بھائی پھےروکے تھانیدار کو تحریردرخواست دی گئی مگر اس نے خدمت کے صلے میں محلہ داروں کی حوصلہ افزائی کی بجائے بااثر منشیات فروش کو کھلے عام دھند کرنے کا لائسنس دے دیا یہاں یہ امر قابل زکر ہے کہ ڈی آئی جی شیخوپورہ رینج ذوالفقار احمد چیمہ ،ڈی پی او قصور سید خرم علی شاہ کے خصوصی ایکشن پر یہاں بھائی پھےرو سے سنوکر کلبوں ،منشیات فروشوں ،جواءکے اڈوں ،کے خلاف ایکشن لینے پر یہ دھندے کسی حد تک ختم ہوگئے تھے اور منشیات فروش جواری علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہوگئے تھے ۔کلثوم اختر سابق ڈسٹرکٹ کونسل ممبر بھائی پھےرو قصور نے تحریری درخواست گذارتے ہوئے محلہ سے دھندے کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے ۔http://www.kasurupdates.com/index.php?option=com_content&view=article&id=996:2013-02-01-17-06-59&catid=2:2012-08-30-18-01-31&Itemid=11

No comments:

Post a Comment